• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سوشل میڈیا پوسٹس نے نور بخاری کے لیے سیکیورٹی خدشات پیدا کردیے

شائع May 26, 2021
نور بخاری نے دو سال قبل شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
نور بخاری نے دو سال قبل شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

عام طور پر شوبز شخصیات اور معروف افراد سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بہتر روابط رکھنے کے چکر میں زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا پوسٹس کرتے ہیں اور انہیں اس بات کا احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اپنے کے لیے کس طرح کے سیکیورٹی خدشات پیدا کر رہے ہیں۔

حال ہی میں سابق اداکارہ نور بخاری نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح ان کی سوشل میڈیا پوسٹس ان کے لیے سیکیورٹی خدشہ بنیں اور کیسے ان کی پوسٹس دیکھ کر ایک انجان خاتون ان سے ملنے ان کے گھر تک پہنچ گئیں۔

نور بخاری نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ایک انجان خاتون ان کے گھر آئیں اور ان سے ملتے ہی کہا کہ وہ انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق اداکارہ نور بخاری نے نعت خوانی شروع کردی

نور بخاری کا کہنا تھا کہ خاتون نے انہیں بتایا کہ وہ سابق اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹس دیکھ کر ان کا گھر تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئیں اور ان سے ملنے آگئیں۔

نور بخاری کے مطابق وہ مداح خاتون کے عمل سے ڈر گئیں—اسکرین شاٹ
نور بخاری کے مطابق وہ مداح خاتون کے عمل سے ڈر گئیں—اسکرین شاٹ

سابق اداکارہ نے لکھا کہ انجان خاتون کی جانب سے ان کی پوسٹس دیکھ کر ان کا گھر تلاش کرنا اور پھر ان سے ملنے آنا بہت خوفناک ہے اور وہ مذکورہ عمل سے ڈر گئی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ اب بہت ڈری ہوئی ہیں اور وہ ایسے کسی بھی انجان شخص سے نہیں ملتیں۔

مزید پڑھیں: فیشن ایبل حجاب کرنے پر نور بخاری کو تنقید کا سامنا

نور بخاری نے اپنے مداحوں کو اپیل کی کہ ان کی محبت کی وہ قدر کرتی ہیں مگر وہ ایسے عمل نہ کریں، جن سے وہ ڈر جائیں اور انہیں سیکیورٹی خدشات لاحق ہوں، کیوں کہ ایسا عمل کسی کی نہ چاہتے ہوئے بھی نگرانی کرنے اور اسے ایک طرح سے ہراساں کرنے کے برابر ہوتا ہے۔

اگرچہ نور بخاری نے مداحوں کو اپیل کی کہ وہ ان کی پوسٹس دیکھ کر ان کے گھر تک نہ پہنچیں اور انہیں نہ ڈرائیں لیکن انہوں نے مداحوں یا شوبز شخصیات کو یہ ہدایت نہیں کی کہ وہ اس قدر معلوماتی سوشل میڈیا پوسٹس نہ کریں، جس سے ان کے لیے سیکیورٹی خدشات پیدا ہو جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024