• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'مقامی سطح پر تیار کردہ ویکسین کی ایک لاکھ سے زائد خوراکیں رواں ہفتے متعارف کروائی جائیں گی'

شائع May 26, 2021
ویکسین کی 500 خوراکوں کے ابتدائی بیچ کے لیے پاک ویک کا نام استعمال کیا گیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
ویکسین کی 500 خوراکوں کے ابتدائی بیچ کے لیے پاک ویک کا نام استعمال کیا گیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکیں پیک کردی گئی ہیں، متعلقہ حکام پہلے بیچ کی پیکنگ پر پاک ویک پرنٹ کروانے کے بعد اب دوبارہ اس کا پرانا نام کین سائنو بائیو کرنے پر غور کررہے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق این آئی ایچ کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست پر بتایا کہ کووِڈ ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکیں پیک کردی گئی ہیں اور اُمید ہے کہ اسے لانچ کرنے کی تقریب رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے بیچ کے لیے پاک ویک نام استعمال کیا گیا لیکن اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ویکسین کو کین سائنو بائیو ہی کہا جائے گا کیوں کہ چینی اپنے مصنوعات کے نام کے حوالے سے حساس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چینی ویکسین قومی ادارہ صحت کے پلانٹ میں پیک کرنے کا فیصلہ

کین سائنو وہ پہلی چینی ویکسین تھی جس کا پاکستان میں کلینکل ٹرائل کیا گیا اور تقریباً 18 ہزار افراد کو لگائی تھی۔

ابتدا میں ویکسن پاکستان لائی گئی تھی تاہم بعد میں فیصلہ کیا گیا کہ اس کا کنسنٹریٹر یہاں منتقل کیا جائے گا اور قومی ادارہ صحت میں یہ ویکسن پیک کی جائے گی۔

مشینوں کا بندوبست کیا گیا، عملے کو تربیت دی گئی اور بالآخر پہلا بیچ پیک ہوگیا جس نے اسٹیبلیٹی ٹیسٹ بھی پاس کرلیا۔

عہدیدار نے کہا کہ 500 خوراکوں کے ابتدائی بیچ کے لیے پاک ویک کا نام استعمال کیا گیا تھا لیکن اب ویکسین کی بقیہ خوراکوں کے لیے کین سائنو بائیو کا نام ہی استعمال کرنے پر غور ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین سے متعلق پوچھے جانے والے اکثر سوالات کے جواب

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ویکسین استعمال کے لیے تیار ہے۔

ایک ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قومی ادارہ صحت پاکستان کی ٹیم اور قیادت کو کین سائنو بائیو انک چین کی مدد سے کین سائنو ویکسین (کے کنسنٹریٹر سے) کامیابی کے ساتھ مکمل/بھرنے پر مبارکباد، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ویکسین نے اندرونی سخت ٹیسٹ پاس کرلیے ہیں جو اس کی فراہمی کے لیے ایک انتہائی اہم قدم ہے۔

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 76 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 724 مثبت آئے، یوں کیسز کے مثبت آنے کی شرح 4.61 فیصد رہی جبکہ مزید 65 مریض انتقال کر گئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024