• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اس تصویر میں ایک شخص چھپا ہے کیا اسے تلاش کرسکتے ہیں؟

شائع May 26, 2021
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے ؟

اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں ایک شخص کہاں چھپا ہوا ہے۔

اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا کیونکہ یہ نظروں کو ایسا دھوکا دیتی ہے کہ چھپے ہوئے شخص کو دیکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔

ویسے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ متعدد سی ڈیز کور کی تصویر ہے جس میں ایک شخص بھی کہیں موجود ہے جو غور سے دیکھنے پر بھی ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔

اس شخص نے کمال ہوشیاری سے اپنے آپ کو تصویر کے پس منظر میں چھپالیا ہے۔

تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟

مزید کچھ دیر غور سے تصویر دیکھیں شاید کامیاب ہو ہی جائیں۔

اب بھی نہیں تلاش کرسکے تو جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس شخص لیو بولین کو انسانی گرگٹ بھی قرار دیا جاتا ہے جو کہ اس طبرح کی تصاویر اکثر اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہیں۔

وہ خود کو اپنے ارگرد کے ماحول میں چھپا لیتے ہیں اور اس تصویر میں بھی انہوں نے خود کو پیچھے موجود بیگز کی رنگت میں ڈھال لیا ہے۔

اس طرح کے تصویری معمے اکثر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں اور روزانہ ہی کوئی نہ کوئی پہیلی سامنے آجاتی ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024