• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

سام سنگ کے اسمارٹ مانیٹر کا 43 انچ ورژن پیش

شائع May 24, 2021
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنے آل ان ون اسمارٹ مانیٹر کے 2 نئے ماڈلز متعارف کرادیئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال کے آخر میں 27 انچ اور 32 انچ کے ماڈلز پیش کیے تھے اور اب 43 انچ 4K ایم 7 اور 24 انچ 1080 پی ایم 5 کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ دونوں ماڈلز تعمیری صلاحیت اور انٹرٹینمنٹ کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

اس مقصد کے لیے ان میں بلٹ ان اسپیکرز اور اسمارٹ ٹی وی فنکشنز دیئے گئے ہیں جو سام سنگ ٹیزین او ایس پر کام کرتے ہیں۔

ان مانیٹرز میں اسٹریمنگ ایپس یسے نیٹ فلیکس کو استعمال کیا جاسکتا ہے اور ٹی وی یا لیپ ٹاپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس کے ساتھ ساتھ ان مانیٹرز کو گلیکسی اسمارٹ فونز سے بھی ڈیکس کے ذریعے کنکٹ کیا جاسکتا ہے تاکہ ان کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔

ایم 7 ماڈل میں سولر پاور ریموٹ بھی موجود ہے جبکہ دونوں ماڈلز میں ایلیکسا، گوگل اسسٹنٹ اور بیکسبی وائس کنٹرول کی سہولت بھی موجود ہے۔

43 انچ کے ماڈل میں ایچ ڈی آر 10 سپورٹ بھی موجود ہے تاہم زیادہ تفصیل نہیں بتائی گئی۔

دیگر فیچر میں بہت کم بیزل اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ قابل ذکر ہیں۔

سام سنگ نے بتایا کہ 24 انچ کے ایم 5 ماڈل ایسے صارفین کے لیے ہے جو ملٹی فنکشنل مانیٹر کو اہمیت دیتے ہیں۔

دونوں ماڈلز کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا مگر 27 انچ کے ایم 5 اور 32 انچ کے ایم 7 ماڈلز بالترتیب 230 ڈالرز اور 400 ڈالرز میں دستیاب ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024