• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

شائع May 24, 2021
وزیراعظم  نے قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا 
—فوٹو:وزیراعظم آفس
وزیراعظم نے قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا —فوٹو:وزیراعظم آفس
وزیراعظم  نےآئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا—فوٹو:وزیراعظم آفس
وزیراعظم نےآئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا—فوٹو:وزیراعظم آفس

وزیراعظم عمران خان نے آج (بروز پیر) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سیکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اس دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو موجود تھے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایس آئی سیکریٹریٹ پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کی ملاقات

پریس ریلیز کے مطابق دورے کے دوران سول و عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کی مستعدد کوششوں کو سراہا اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس سے قبل مارچ میں آرمی چیف اور سربراہ آئی ایس ائی نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی سے متعلق تبادلہ خیال

اس حوالے سے ایک عہدیدار نے بتایا تھا کہ مذکورہ ملاقات اندرونی و بیرونی صورتحال کے لیے جائزے کے لیے کی گئی تھی۔

گزشتہ چند ماہ میں عوامی سطح پر وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کی 5 ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024