• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ریان برل کی ٹوئٹ کے بعد ’پوما‘ کا زمبابوین ٹیم کے جوتے اسپانسر کرنے کا اعلان

شائع May 24, 2021
جوتوں کے مشہور برانڈ پوما نے پوری زمبابوین ٹیم کے جوتے اسپانسر کرنے کا اعلان کردیا— فا
جوتوں کے مشہور برانڈ پوما نے پوری زمبابوین ٹیم کے جوتے اسپانسر کرنے کا اعلان کردیا— فا

زمبابوے کے کرکٹر ریان بُرل کی جانب سے اپنے جوتے کو گلو سے جوڑنے اور اسپانسر نہ ہونے کا شکوہ کیے جانے کے بعد جوتوں کی مشہور کمپنی ’پوما‘ نے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے جوتوں کو اسپانسر کرنے کا اعلان کردیا۔

اس تمام سلسلے کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب زمبابوین کرکٹر ریان بُرل نے ٹوئٹ کی تھی، جس میں لکھا تھا کہ کیا ہمیں جوتوں کے لیے کوئی اسپانسر مل سکتا ہے تاکہ ہمیں ہر سیریز کے بعد اپنے جوتوں کو گلو نہ لگانا پڑے۔

یہ پیغام بہت وائرل ہوا اور اس ٹوئٹ کا دنیا کی مشہور جوتوں کی کمپنی اور عالمی شہرت یافتہ برانڈ ’پوما‘ نے مثبت جواب دیتے ہوئے ناصرف ریان بُرل بلکہ پوری زمبابوین ٹیم کو اسپانسر کرنے کا فیصلہ کیا۔

پوما نے کرکٹر کی ٹوئٹ پر انہیں جواب دیا کہ اب آپ کو اپنے جوتوں پر گلو لگانے کی ضرورت نہیں، ہم آپ کو اسپانسر کرتے ہیں۔

پوما کی اس ٹوئٹ پر خوشی اور جذبات کے ملے جلے تاثرات سے لبریز زمبابوین کرکٹر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’پوما کرکٹ ٹیم‘ کا حصہ بننے کے شدت سے منتظر ہیں۔

پیر کو پوما نے زمبابوے کی کٹ سے مماثلت رکھنے والے لال اور پیلے رنگ کے جوتے کے جوڑوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ریان بُرل اور ان کے ساتھیوں کے لیے خصوصی شپمنٹ، ہمیں امید ہے کہ رنگ ان کی جرسی سے میل کھائے گا۔

ریان بُرل نے مزید لکھا کہ میں پوما کرکٹ ٹیم جوائن کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں، یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شائقین کی سپورٹ اور مدد کی وجہ سے ممکن ہوا اور مداحوں کے ساتھ ساتھ پوما کا بھی شکریہ ادا کیا۔

دنیا بھر سے شائقین کرکٹ اور مشہور کھلاڑیوں نے جوتوں کی مشہور کمپنی کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

سابق بھارتی کرکٹر اور 2011 ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز جیتنے والے یوراج سنگھ بھی اس فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے پوما کے اس عمل کو سراہا۔

ایک اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ساتھ ساتھ نوجوان آل راؤنڈر واشنگٹن اور لوکیش راہل نے بھی پوما کے جذبے کو قابل ستائش قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024