• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل: 10 سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت

شائع May 24, 2021
کھلاڑی قطر ایئرویز کی پرواز سے کراچی پہنچیں گے — فائل فوٹو
کھلاڑی قطر ایئرویز کی پرواز سے کراچی پہنچیں گے — فائل فوٹو

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کے لیے 10 سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کے لیے سی اے اے کو درخواست دی تھی۔

سی اے اے نے پی سی بی کی درخواست پر 10 کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔

ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے سری لنکن کھلاڑیوں کی آمد کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کھلاڑی قطر ایئرویز کی پرواز سے کراچی پہنچیں گے اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2021 کیلئے متبادل کھلاڑیوں کا ایک اور ڈرافٹ، شکیب باہر

کھلاڑی پاکستان میں ویکسی نیشن اور قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد 26 مئی کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان نے سفری پابندیوں کے حوالے سے ممالک کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کر رکھا ہے۔

ان میں کیٹیگری 'سی' میں شامل ممالک کے مسافروں پر پاکستان آنے پر پابندی عائد ہے جن میں سری لنکا بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کروانے کی منظوری مل گئی ہے۔

ٹورنامنٹ 5 جون سے ابوظبی میں شروع ہونے کا امکان ہے اور ایونٹ کا فائنل ممکنہ طور پر 20 جون کو ہو گا تاہم حتمی شیڈول کا پی سی بی کی جانب سے جلد اعلان متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024