• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان میں میا خلیفہ کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بند

شائع May 24, 2021
پاکستانیوں کے لیے ٹوئٹر پر مواد جاری کروں گی، اداکارہ—فائل فوٹو: ٹوئٹر
پاکستانیوں کے لیے ٹوئٹر پر مواد جاری کروں گی، اداکارہ—فائل فوٹو: ٹوئٹر

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے لبنانی نژاد اسپورٹس اینکر، ماڈل و اداکار میا خلیفہ کے اکاؤنٹ کو پاکستان میں غیر فعال کردیا، جس کے بعد اداکارہ نے پاکستانی مداحوں کے لیے ٹوئٹر پر مواد اپ لوڈ کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹک ٹاک نے عدالتی و حکومتی احکامات کے بعد گزشتہ چند ماہ میں پاکستان سے جہاں فحش اور نازیبا مواد کی ویڈیوز کو ہٹا دیا تھا، وہیں ٹک ٹاک نے بعض ایسے غیر ملکی اکاؤنٹس کو بھی پاکستان میں غیر فعال کردیا، جن پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میا خلیفہ نے لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرلی؟

یہ واضح نہیں ہے کہ ٹک ٹاک نے خود میا خلیفہ کا اکاؤنٹ غیر فعال کیا یا پھر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے اداکارہ کے اکاؤنٹ کو بند کیا۔

ابتدائی طور پر ایک صارف نے میا خلیفہ کو آگاہ کیا کہ ان کا اکاؤنٹ پاکستان میں بند کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ
ابتدائی طور پر ایک صارف نے میا خلیفہ کو آگاہ کیا کہ ان کا اکاؤنٹ پاکستان میں بند کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ

تاہم گزشتہ روز ایک صارف نے میا خلیفہ کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔

فرضی نام سے بنے ٹوئٹر ہینڈل سے 23 مئی کو میا خلیفہ کو مینشن کرتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی کہ لبنانی نژاد اداکارہ کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ پاکستان میں بند کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے ایسے قدم کو نفرت پر مبنی قدم بھی قرار دیا۔

اداکارہ نے پاکستانیوں کے لیے ٹوئٹر پر مواد جاری کرنے کا اعلان کیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے پاکستانیوں کے لیے ٹوئٹر پر مواد جاری کرنے کا اعلان کیا—اسکرین شاٹ

بعد ازاں میا خلیفہ نے مذکورہ صارف کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ پاکستانی صارفین کے لیے ٹوئٹر پر مواد اپ لوڈ کریں گی۔

مزید پڑھیں: فلمیں بنانے والے لڑکیوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں، میا خلیفہ

میا خلیفہ نے ٹوئٹ کی کہ پاکستان میں ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بند کردیا ہے، اس لیے اب سے وہ ٹک ٹاک والا مواد پاکستانی مداحوں کے لیے ٹوئٹر پر اپ لوڈ کریں گی۔

کچھ لوگوں نے اداکارہ کو بتایا کہ وہ وی پی این کے ذریعے ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ دیکھیں گے—اسکرین شاٹ
کچھ لوگوں نے اداکارہ کو بتایا کہ وہ وی پی این کے ذریعے ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ دیکھیں گے—اسکرین شاٹ

میا خلیفہ کی جانب سے اپنا مواد ٹوئٹر پر اپ لوڈ کرنے کے اعلان کے بعد متعدد پاکستانیوں نے ان کی ٹوئٹ پر کمنٹس کیے اور انہیں بتایا کہ وہ اس ضمن میں پریشان نہ ہوں، پاکستانی مداح ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کا استعمال کرکے ان کا مواد دیکھیں گے۔

کچھ لوگوں نے اداکارہ کو بتایا کہ ان کا اکاؤنٹ پاکستان میں چل رہا ہے—اسکرین شاٹ
کچھ لوگوں نے اداکارہ کو بتایا کہ ان کا اکاؤنٹ پاکستان میں چل رہا ہے—اسکرین شاٹ

بعض لوگوں نے میا خلیفہ کو بتایا کہ نہ صرف ان کا اکاؤنٹ بلکہ پاکستان میں متنازع مواد والے دیگر ٹک ٹاک اکاؤنٹس کو بھی غیر فعال کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ ایسے گھورتے ہیں جیسے میں کوئی عجیب مخلوق ہوں، میا خلیفہ

کچھ مداحوں نے انہیں بتایا کہ انہیں غلط معلومات دی گئی ہے اور ان کا اکاؤنٹ پاکستان میں بھی چل رہا ہے۔

کچھ لوگوں نے میا خلیفہ کی ٹوئٹ پر مزاحیہ کمنٹس کرتے ہوئے پاکستان مسلم (ن) کے جلسوں میں لگائے جانے والے نعروں ’میاں تیرے جان نثار، بے شمار بے شمار‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پاکستانی ان کے لیے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے جان کی قربانی دینے کو بھی تیار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024