• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

آنر اسمارٹ فونز میں گوگل سروسز کی واپسی

شائع May 23, 2021
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

ہواوے نے امریکی پابندیوں کے نتیجے میں اپنے ذیلی برانڈ آنر کو ختم ہونے سے بچانے کے لیے 2020 کے آخر میں فروخت کردیا تھا۔

اب اس اقدام کا فائدہ بھی سامنے آگیا ہے کیونکہ انر کو امریکی کمپنیوں بشمول گوگل اور کوالکوم کا تعاون واپس مل گیا ہے۔

بظاہر ہواوے کا منصوبہ کامیاب ہوتا نظر آرہا ہے اور آنر مارکیٹ میں حریف کمپنیوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوگئی ہے۔

یہ تو پہلے ہی علم ہوچکا تھا کہ کوالکوم کی چپس آنر کو دستیاب ہوں گی مگر یہ واضح نہیں تھا کہ گوگل سروسز بھی اس کمپنی کے فونز کا حصہ ہوں گی یا نہیں۔

عالمی مارکیٹ میں اب آنر اسمارٹ فونز گوگل سروسز کے ساتھ دستیاب ہوں گے اور یہ کوئی لیک یا افواہ نہیں بلکہ کمپنی نے خود اس کا اعلان کیا ہے۔

جرمنی میں کام کرنے والی آنر کی شاخ نے بتایا ہے کہ آنر کا نیا فون اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر کے ساتھ ہوگا۔

جب ایک صارف کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا گوگل سروسز کمپنی کے فونز کا حصہ ہوں گی تو کمپنی نے تصدیق کی کہ گوگل سروسز فونز کا حصہ ہوں گی۔

اس کا مطلب ہے کہ جون میں پیش کیے جانے والے آنر 50 سیریز کے فونز گوگل سروسز سے لیس ہوں گے۔

آنر کے سی ای او اؤ منگ نے کچھ دن قبل بیجنگ میں کوالکوم ٹیکنالوجیز کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ آنر 50 سیریز کے فونز جون میں متعارف ہوں گے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق آنر 50 سیریز میں 3 فونز پیش کیے جائیں گے جن میں آنر 50، آنر 50 پرو اور آنر 50 پرو پلس شامل ہوں گے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ آنر 50 اولین کمرشل اسمارٹ فونز میں شامل ہوگا جس میں نیا کوالکوم اسنیپ ڈراگون 778 جی 5 جی پراسیسر موجود ہوگا۔

اس کے علاوہ آنر 50 پرو اور 50 پرو پلس میں فلیگ شپ اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر ہوگا۔

ان اسمارٹ فونز میں 50 میگا پکسل مین کیمرا، 6.79 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ جبکہ ڈوئل فرنٹ کیمرا سیٹ اپ ہوسکتا ہے۔

آنر کے سی ای او نے یہ بھی بتایا کہ کمپنی کی جانب سے آئندہ 2 ماہ کے دوران کئی فلیگ شپ ڈیوائسز کو متعارف کرایا جائے گا جس میں میجک فیملی سیریز کے فونز بھی شامل ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024