• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یاسرہ رضوی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

شائع May 23, 2021
اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹے کے پیدائش سے متعلق بتایا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹے کے پیدائش سے متعلق بتایا—فوٹو: انسٹاگرام

’چڑیلز‘ ویب سیریز اور ’ڈنک‘ جیسے منفرد موضوع پر بنے ڈرامے میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ یاسرہ رضوی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یاسرہ رضوی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش سے متعلق بتایا۔

پوسٹ میں اپنے بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے یاسرہ رضوی نے لکھا کہ 'انسان ہونا آپ کا واحد تعارف ہے اور اپنے ساتھیوں کی خدمت آپ کا واحد مقصد ہے، باقی صرف تفصیل ہے، دعا ہے کہ آپ ایک اچھی زندگی گزاریں'۔

یاسرہ رضوی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ان کا بیٹا 22 مئی 2021 کو صبح 9 بجکر 50 منٹ پر پیدا ہوا۔

مزید پڑھیں: یاسرہ رضوی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

اپریل میں یاسرہ رضوی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی کچھ تصاویر کے ذریعے مداحوں کو حاملہ ہونے سے متعلق بتایا تھا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی مختلف تصاویر شیئر کی تھیں جس میں وہ بی گل کے ساتھ اپنی پروڈکشن کی اسکرپٹ پڑھتی ہوئی بھی نظر آئی تھیں۔

جس کے بعد مداحوں، دوستوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے یاسرہ رضوی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ یاسرہ رضوی نے دسمبر 2016 میں خود سے 10 سال کم عمر ڈراما پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یاسرہ رضوی کی شادی: حق مہر اور عمر کے فرق پر تنقید

خود سے کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر یاسرہ رضوی کو اس وقت بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کہا جاتا رہا کہ انہوں نے کسی بچے سے شادی کی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

یاسرہ رضوی کی شادی کے وقت 34 سال عمر تھی جب کہ ان کے شوہر 24 سال کے تھے۔

بعدازاں رواں برس جنوری میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں خود سے ایک دہائی کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024