• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا بلاول بھٹو کو سیلفی لینی نہیں آتی؟

شائع May 22, 2021
پی پی چیئرمین سوشل میڈیا پر سیلفیز شیئر کرتے رہتے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
پی پی چیئرمین سوشل میڈیا پر سیلفیز شیئر کرتے رہتے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اگرچہ سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتے ہیں اور وہ اپنی ویڈیوز و تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

تاہم 22 مئی کو جب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی تو بعض لوگوں نے انہیں بتایا کہ دراصل ’سیلفی‘ ایسے نہیں لی جاتی، جیسے انہوں نے لی۔

بلاول بھٹو زرداری نے 22 مئی کو انسٹاگرام پر سیلفی شیئر کی، جس میں انہیں قدرے مختلف انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سیلفی کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مختصر کیپشن لکھا کہ ’یہاں گرمیاں ہیں‘۔

بلاول بھٹو کی جانب سے سیلفی شیئر کیے جانے کے فوری بعد پاکستان سمیت بھارت کی شوبز شخصیات اور عام افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے جہاں ان کی تعریف کی، وہیں کچھ افراد نے انہیں بتایا کہ دراصل سیلفی ان کی طرح نہیں لی جاتی۔

خواتین مداحوں نے بلاول بھٹو کو بتایا کہ سیلفی ان کی طرح نہیں لی جاتی—اسکرین شاٹ
خواتین مداحوں نے بلاول بھٹو کو بتایا کہ سیلفی ان کی طرح نہیں لی جاتی—اسکرین شاٹ

بعض لوگوں نے بلاول بھٹو زرداری کی سیلفی پر کمنٹس کیے کہ گرمیوں کے ہونے یا نہ ہونے کا ان پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیوں کہ وہ تو سارا دن ایئر کنڈیشنڈ میں رہتے ہیں اور انہیں بجلی کا بل بھی ادا کرنا نہیں پڑتا۔

لوگوں نے خواتین کو جواب دیا کہ وہ بلاول بھٹو کو سیلفی لینا سکھائیں—اسکریں شاٹ
لوگوں نے خواتین کو جواب دیا کہ وہ بلاول بھٹو کو سیلفی لینا سکھائیں—اسکریں شاٹ

پیپلز پارٹی چیئرمین کی سیلفی پر ان کے جیالوں نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں ہینڈسم قرار دیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی سیلفی پر بھارتی پروڈیوسر تنوج گارج نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی رنگت کی تعریف کی۔

گلوکارہ کومل رضوی نے بلاول بھٹو کی سیفلی پر کمنٹ کیا تو لوگوں نے انہیں جھوٹا قرار دیا—اسکرین شاٹ
گلوکارہ کومل رضوی نے بلاول بھٹو کی سیفلی پر کمنٹ کیا تو لوگوں نے انہیں جھوٹا قرار دیا—اسکرین شاٹ

پی پی چیئرمین کی سیلفی پر گلوکارہ کومل رضوی نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور لکھا کہ وہ پیارے نظر آ رہے ہیں۔

تاہم بعض لوگوں کو کومل رضوی کے کمنٹس پسند نہیں آئے اور انہوں نے گلوکارہ کو جھوٹی قرار دیا اور لکھا کہ جھوٹ بولنے والوں سے خدا بھی ناراض ہوتا ہے۔

اسی طرح کچھ نے کومل رضوی کو طعنہ دیا کہ شاید وہ تنہا ہوں گی، اسی لیے ایسا کمنٹ کر رہی ہیں۔

بلاول بھٹو کی سیلفی پر جہاں جیالوں نے ان کی تعریف کی، وہیں کچھ افراد نے انہیں اگرچہ اپنا خوبصورت چیئرمین قرار دیا، تاہم ساتھ ہی انہیں یاد دلایا کہ دراصل سیلفی ایسے نہیں لی جاتی۔

ایک خاتون مداح نے بلاول بھٹو کی سیلفی پر لکھا کہ ’سیلفی ایسے نہیں لی جاتی‘ جس پر لوگوں نے انہیں تجویز دی کہ وہ پی پی چیئرمین کو سیلفی لینا سکھائیں۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے انسٹاگرام پر سیلفی شیئر کی ہو، اس سے قبل بھی وہ متعدد بار سیلفیاں شیئر کر چکے ہیں۔

ماضی میں بلاول بھٹو زرداری اپنی بہنوں سمیت امریکی گلوکارہ و اداکارہ پیرس ہلٹن سمیت دیگر شخصیات کے ساتھ لی گئئ سیلفیاں شیئر کر چکے ہیں، تاہم پہلے انہیں کبھی یہ طعنہ نہیں دیا گیا کہ انہیں ٹھیک طرح سے سیلفی نہیں لینی آتی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024