• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کراچی: جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ سے ایک ہلاک، متعدد زخمی

شائع August 14, 2013

اے ایف پی فوٹو --.
اے ایف پی فوٹو --.

کراچی: پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں سینکڑوں افراد نے ہوائی فائرنگ کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا تاہم اس ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بدھ کے روز کم از کم ایک شخص ہلاک جبکہ تیس سے ​​زائد افراد زخمی ہو گئے-

اے ایف پی کے ایک رپورٹر کا کہنا ہے کہ جیسے ہی گھڑی نے بارہ بجائے، شہر کی فضا فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھی اور سینکڑوں منچلے پاکستان کے قیام کی چھیاسٹھویں سالگرہ منانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے-

جناح ہسپتال کی ڈاکٹر سیمی جمالی نے اے ایف پی کو بتایا کہ اندھی گولیوں کا شکار کم از کم تینتیس زخمیوں کو صرف جناح اسپتال لیا گیا ہے-

اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں کے ساتھ ساتھ پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی کیا گیا جہاں ہمسایہ ملک ہندوستان کے ساتھ کشیدگی عروج پر ہے-

اسلام آباد میں ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی وزیر اعظم نواز شریف تھے جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جو ان دنوں اسلام آباد کے دورے پر ہیں-

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024