• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

شائع May 21, 2021
طیارہ کھلے میدان میں گرا جس کی وجہ سے مزید کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا— فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس
طیارہ کھلے میدان میں گرا جس کی وجہ سے مزید کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا— فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس

بھارتی صوبہ پنجاب میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ مِگ-21 گھر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

خبر رساں ادارے انڈین ایکسپریس کے مطابق طیارہ بھارتی صوبہ پنجاب کے ضلع موگا کے گاؤں لنگیانہ میں جمعہ کی صبح گرا جس کے نتیجے میں طیارہ تباہ اور ایک پائلٹ کی موت ہو گئی جس کی شناخت اسکواڈرن لیڈر ابھینو چوہدری کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت اسکواڈرن لیڈر رات کو ٹریننگ کررہے تھے اور بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کردی ہے۔

ہلاک پائلٹ کی لاش کئی گھنٹے تلاش کے بعد جائے حادثہ سے 2 کلومیٹر دور ملی البتہ واقعے میں مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ طیارے کی تباہی سے کسی طرح کی املاک کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس کے ایس پی ہیڈ کوارٹرز گردیپ سنگھ نے بتایا کہ پائلٹ کی لاش 4 گھنٹے کی تلاش کے بعد حادثے سے 2 کلو میٹر دور ملی، پیراشوٹ کھلا ہوا ملا جبکہ انہوں نے ڈیوائس کے ذریعے ایس او ایس بھی بھیجا تھا لیکن اس وقت تک ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔

پولیس افسر کے مطابق پائلٹ نے پیراشوٹ کے باحفاظت لینڈنگ کی کوشش کی لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ اس میں کامیاب نہ ہوئے جس کے نتیجے میں ان کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: راجستھان میں لڑاکا طیارہ 'مگ 21' گر کر تباہ

گردیپ سنگھ نے بتایا کہ طیارے نے راجستھان سے لدھیانہ کے علاقے گڑگاؤں کے لیے نرات میں ٹریننگ کی غرض سے اڑان بھری تھی اور جس وقت طیارہ گر کر تباہ ہوا، اس وقت وہ سورت گڑھ واپس آ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم اس طیارے کے حادثے میں پائلٹ کو نہ بچا سکے لیکن کھلے میدان میں طیارہ تباہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی قسم کا مزید جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق طیارہ گرنے سے جیسے ہی دھماکا ہوا تو مقامی افراد نے اسے بم دھماکا سمجھ کر فوری پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ پر کارروائی شروع کی۔

بھارتی فضائیہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی سیکٹر سے رات کو اڑان بھرنے والے طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر ابھینو چوہدری کو جان لیوا چوٹیں آئیں، انڈین ایئرفورس ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتی ہے اور اس غم میں برابر کی شریک ہے۔

مزید پڑھیں: 27 فروری: بھارتی طیارے کی تباہی، پائلٹ کی گرفتاری کا ایک سال مکمل

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

بھارت میں اکثر ایئرفورس کے طیاروں کو دوران ٹریننگ حادثات پیش آتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں پائلٹ ہلاک ہو چکے ہیں۔

رواں سال 17 مارچ کو بھارتی ایئر فورس کا مگ-21 طیارہ وسطی بھارت میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیر مملکت برائے دفاع شریپاد نائیک نے 2019 میں پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ 2016 سے اس وقت تک بھارتی فضائیہ کے 27 طیارے تباہ ہوئے جن میں 15 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹرز بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے جنگی طیارے کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی

سال 19-2018 میں طیارے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا اور بھارتی فضائیہ 7 جنگی طیاروں، 2 ہیلی کاپٹرز اور 2 ٹرینرز سے محروم ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024