• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بچے کو گود لینے کی خواہش پر 'نامناسب رد عمل' دینے والوں پر متھیرا برہم

شائع May 21, 2021
متھیرا نے متعدد سوشل میڈیا پوسٹس میں فلسطینیوں کی حمایت بھی کی—فوٹو: انسٹاگراقم
متھیرا نے متعدد سوشل میڈیا پوسٹس میں فلسطینیوں کی حمایت بھی کی—فوٹو: انسٹاگراقم

ماڈل، گلوکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جانب سے فلسطینی یتیم بچے کو گود لینے کی بات کیے جانے پر مرد حضرات انہیں نا مناسب پیغامات بھیج رہے ہیں۔

متھیرا نے تین دن قبل انسٹاگرام اسٹوری میں خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ کسی یتیم فلسطینی بچے کو گود لینا چاہتی ہیں۔

متھیرا نے سوشل میڈیا پر حال ہی میں فلسطین کی حمایت میں پوسٹس بھی کی تھیں اور اپنی پوسٹس میں لکھا تھا کہ وہ انسانیت اور سچائی کی طرف ہیں اور انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کی ان کی سچائی کسی کے خلاف ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں آزاد فلسطین اور انسانیت کے لیے اٹھ کھڑے ہوں جیسے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: متھیرا فلسطینی بچے کو گود لینے کی خواہاں

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے بعد اب انہوں نے اسرائیلی جارحیت اور حملوں میں والدین کھونے والے کسی بچے کو گود لینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے مدد طلب کی کہ انہیں فلسطینی بچے تک رسائی میں مدد فراہم کی جائے۔

متھیرا نے تین دن قبل بچے کو گود لینے کی خواہش کی پوسٹ کی تھی—اسکرین شاٹ
متھیرا نے تین دن قبل بچے کو گود لینے کی خواہش کی پوسٹ کی تھی—اسکرین شاٹ

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی ایسے فلسطینی بچے کو گود لیں، جس نے اپنے والدین اور گھر کو کھودیا ہو اور وہ ایسے متاثر بچے کو محبت دینا چاہتی ہیں۔

تاہم ماڈل و گلوکارہ کی جانب سے فلسطینی بچے کو گود لینے کی پوسٹ کرنے کے بعد انہیں نامناسب پیغامات مل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مرد و خواتین میں برابری کی باتیں کرنا بے وقوفی ہے، متھیرا

متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ فلسطینی بچے کو گود لینے کی بات کرنے کے بعد مرد حضرات انہیں پیغامات بھیج رہے ہیں کہ انہیں گود لیا جائے۔

متھیرا کے مطابق لڑکے انہیں میسیج بھیج رہے ہیں کہ انہیں گود لیا جائے—اسکرین شاٹ
متھیرا کے مطابق لڑکے انہیں میسیج بھیج رہے ہیں کہ انہیں گود لیا جائے—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے ایسے لڑکوں کو بڑے اور سمجھدار ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے پیغامات بھیجنا بند کیے جائیں جن میں ان سے کہا جا رہا ہے کہ وہ مرد حضرات کو گود لے لیں۔

یہ بھی پڑھیں: متھیرا نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

اداکارہ نے پیغامات بھجوانے والوں کو کہا کہ لڑکے بڑھتی عمر کے ساتھ چاچا اور ماما کی طرح بنتے جاتے ہیں مگر نہ جانے کیوں کچھ لوگ بے وقوفی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ متھیرا کو اپنا ایک حقیقی بیٹا بھی ہے، انہوں نے 2013 میں پنجابی گلوکار فلنٹ جے سے شادی کی تھی لیکن 2018 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024