• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کووڈ-19: پاکستان میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے متجاوز

شائع May 21, 2021
پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 93 ہزار 461 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے—فائل فوٹو: اے پی
پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 93 ہزار 461 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے—فائل فوٹو: اے پی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کل سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سرکاری سطح پر عالمی وبا کے اعداد و شمار مرتب کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 ہزار 70 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مزید 102 افراد انتقال کر گئے۔

ملک میں 20 مئی کو مجموعی طور پر کووڈ-19 کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 528 ٹیسٹ کیے گے جس میں کیسز کے مثبت آنے کی شرح 5.95 فیصد رہی اور فعال کیسز 63 ہزار 229 ہو گئے۔

پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 93 ہزار 461 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 20 ہزار 89 زندگی کی بازی ہار گئے۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کا شکار مزید 6 ہزار 21 افراد صحتیاب ہوئے یوں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 143 تک جاپہنچی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق 26 فروری 2020 کو ہوئی تھی، جس کے بعد سے وبا کے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک وائرس کی 3 لہریں دیکھی جاچکی ہیں۔

ملک میں 21 مئی 2021 کو کورونا وائرس کیسز اور اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب

کورونا وبا کی تیسری لہر کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 989 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 64 مریض انتقال کر گئے۔

پنجاب میں مجموعی طو پر کورونا وائرس سے 3 لاکھ 32 ہزار افراد متاثر جبکہ 9 ہزار 704 انتقال کرچکے ہیں۔

سندھ

صوبہ سندھ میں وبا کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 248 کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 15 مریض دم توڑ گئے۔

مذکورہ اضافے کے بعد سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 571 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 869 تک جاپہنچی ہے۔

خیبرپختونخوا

کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کو زیادہ متاثر کیا تھا اور یہاں گزشتہ روز کووڈ-19 کے مزید 528 کیسز اور 20 اموات رپورٹ ہوئیں۔

اب تک خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 28 ہزار 561 افراد وبا سے متاثر جبکہ 3 ہزار 875 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بلوچستان

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے سب سے وسیع صوبے میں مزید 95 افراد وائرس سے متاثر پائے گئے۔

علاوہ ازیں صوبے میں مزید 3 مریض دم توڑ گئے، نئے کیسز کے اضافے کے بعد بلوچستان میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 24 ہزار 318 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 270 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

کورونا کی تیسری لہر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بھی متاثر کیا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 221 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک مریض انتقال کر گیا۔

اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 80 ہزار 10 ہے جبکہ 741 افراد وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 78 کیسز کی تصدیق ہوئی اور 2 مریض دم توڑ گئے۔

مذکورہ اضافے کے بعد آزاد کشمیر میں کورونا وائرس مجموعی طور پر 18 ہزار 547 افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 523 افراد کی موت کا سبب بھی بنا ہے۔

گلگت بلتستان

کورونا وائرس سے سب سے کم گلگت بلتستان متاثر ہوا ہے اور وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 کیس سامنے آئے تاہم 30 اپریل کے بعد سے مزید کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 454 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 107 ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024