• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فوربز '30 انڈر 30' میں شامل عبداللہ صدیقی نے موسیقی کا سفر کیسے شروع کیا؟

شائع May 21, 2021
عبداللہ صدیقی کو نیس کیفے بیسمنٹ میں اوریجنل گانے ' ریزیسٹنس' سے شہرت ملی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عبداللہ صدیقی کو نیس کیفے بیسمنٹ میں اوریجنل گانے ' ریزیسٹنس' سے شہرت ملی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

رواں برس اپریل میں پاکستان میں اپنی موسیقی سے سب کو چونکا دینے والے 20 سالہ عبداللہ صدیقی کو امریکی جریدے فوربز نے اپنی 30 انڈر 30 فہرست کا حصہ بنایا تھا۔

اسپوٹی فائی کو دیے گئے انٹرویو میں عبداللہ صدیقی نے موسیقی کی دنیا میں اپنے سفر پر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ موسیقی کی دنیا میں بطور فنکار ان کا سفر ایک دہائی قبل شروع ہوا۔

مزید پڑھیں: فوربز کی ایشیائی 30 انڈر 30 میں پاکستان کے عبداللہ صدیقی شامل

عبداللہ صدیقی نے بتایا کہ 'میوزک سے ان کا تعلق اس وقت شروع ہوا جب وہ اپنے والدین کے گھر میں، ایک پرانے کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے، ابتدائی میوزک سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے بس بٹن دباتے تھے جن کی آواز انہیں موسیقی جیسی لگتی تھی'۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ الیکٹروپاپ کے بانی ایموجین ہیپ، جیمز بلیک، صوفی، آرکا اور جورک جیسے فنکاروں سے متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ انفلوئنسرز ایکسپیریمنٹل میوزک کے لیے ان کی پسند کی عکاسی کرتے ہیں، جو آج کل کی ہائی ٹیک پروڈکشن اور موسیقی کے مختلف اثرات پر مبنی ہیں۔

عبداللہ صدیقی نے کہا کہ 'جو پاپ میوزک اور کوکی-کٹر ٹین پاپ میوزک میں سن کر بڑا ہوا اس نے مجھے ایک طرح سے موسیقی سے آگاہ کیا'۔

جب ان سے اپنے میوزک کو ایک لفظ میں بیان کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے 'ڈیکسٹرل' اور 'سینمیٹک' کے الفاظ استعمال کیے۔

سال 2021 میں عبداللہ صدیقی اور ان کے میوزک کے لیے ایک اہم سال دکھائی دے رہا ہے۔

عبداللہ صدیقی نے اپنے اگلے ایلبم کا اعلان بھی کردیا جو ممکنہ طور پر رواں برس کے اواخر میں ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع اور عبداللہ صدیقی نے آئی فون پر شوٹ کیا گیا گانا ریلیز کردیا

انہوں نے کہا کہ وہ کچھ کمرشل وینچرز کا حصہ بھی ہیں جو یقینی طور پر کافی پرجوش ہیں۔

عبداللہ صدیقی نے حال ہی میں اپنا تیسرا ایلبم 'ڈیڈ بیٹ پوئٹس' کے نام سے ریلیز کیا اور 'دِس از عبداللہ صدیقی' کے نام سے ایک پلے لسٹ بھی ریلیز کی۔

وہ اسپوٹی فائی کے کنسرٹ کا حصہ بھی تھے جہاں انہوں نے اپنا سپرہٹ گانا 'کڈز' گایا، ابتدائی طور پر انہوں نے یہ گانا شمعون اسمٰعیل کے ساتھ گایا تھا۔

بچپن سے میوزک کا حصہ بننے والے گلوکار و موسیقار عبداللہ صدیقی کو نیس کیفے بیسمنٹ میں اوریجنل گانے 'ریزیسٹنس' سے شہرت ملی۔

انہوں نے رواں برس پی ایس ایل 6 کی ٹیم پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ 'کنگڈم' بھی گایا جو بہت زیادہ مقبول ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024