• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

شیخوپورہ: عدالتی حکم پر نواز شریف کی جائیداد نیلام کردی گئی

شائع May 21, 2021
عدالتی حکم پر نواز شریف کی جائداد بیچی گئی—فائل فوٹو: فیس بک
عدالتی حکم پر نواز شریف کی جائداد بیچی گئی—فائل فوٹو: فیس بک

لاہور: عدالتی احکامات کے بعد شیخوپورہ ریونیو ایڈمنسٹریشن نے 20 مئی کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فیروز وطن ٹاؤن میں موجود 88.4 کینال (11 ایکڑ 4 مرلے) کی جائیداد کو ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکٹر کے حساب سے نیلام کر دیا۔

خیال رہے کہ موجودہ زمین کی قیمت 70 لاکھ روپے فی ایکڑ ہے جسے 31 لاکھ روپے فی ایکٹر زائد قیمت میں فروخت کیا گیا۔

شیخوپورہ کے میونسپل ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی نیلامی میں محمد بوٹا نامی خریدار نے زمین کی سب سے زیادہ بولی ایک کروڑ ایک لاکھ لگائی۔

جائیداد کی نیلامی کے دوران مذکورہ زمین کے 6 مبینہ دعویدار بھی سامنے آئے۔

نیلامی کے دوران سامنے آنے والے ایک دعویدار محمد مختار کا کہنا تھا کہ مذکورہ زمین کے وہ وارث ہیں، اسے کیسے فروخت کیا جا سکتا ہے؟

اسی طرح نوید ناصر نامی شخص نے بھی مذکورہ جائیداد کے مالک ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے حکام سے نیلامی روکنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

جائیداد کی نیلامی سے قبل ریونیو حکام نے نیلامی سے متعلق معلوماتی بینر بھی آویزاں کیے جن میں جائیداد کے رقبے اور فروخت سے متعلق عدالتی احکامات بتائے گئے تھے۔

نیلامی شروع کرنے سے قبل ایک عہدیدار نے لاؤڈ اسپیکر پر نیلامی سے متعلق وضاحت بھی پڑھ کر سنائی۔

شیخوپورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف ریونیو کی سربراہی میں نیلامی کرنے والی 5 رکنی ٹیم نے جائیداد کے سامنے آنے والے دعویداروں کو تجویز دی کہ وہ اس ضمن میں عدالت سے رجوع کریں۔

ساتھ ہی کمیٹی نے بتایا کہ جائیداد کی خریدار کرنے والے شخص کو عدالتی احکامات اور منظوری کے بعد ہی جائیداد کی منتقلی سمیت دوسرے مرحلے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔


یہ رپورٹ 21 مئی کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024