• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بیرون ملک کام کرنے، پڑھنے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسینیشن پالیسی کا اعلان

شائع May 20, 2021 اپ ڈیٹ May 21, 2021
بیرون ملک کام، پڑھائی یا سمندر میں سفر پر جانے والے افراد سی وی سی میں جا کر ویکسینیشن کرا سکتے ہیں— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
بیرون ملک کام، پڑھائی یا سمندر میں سفر پر جانے والے افراد سی وی سی میں جا کر ویکسینیشن کرا سکتے ہیں— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

حکومتِ پاکستان نے بیرون ملک کام اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ سمندری سفر پر جانے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسیی نیشن پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری اعلامیے کے مطابق مختلف ممالک، کمپنیوں، اداروں، یونیورسٹیز، شپنگ کمپنیز نے داخلے، کام، پڑھائی اور سفر وغیرہ کے لیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا ہے اور اسی سلسلے میں بیرون ملک کام، پڑھائی یا سمندر میں کام کے لیے جانے والوں کے لیے پالیسی وضع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سائنوفارم ویکسین کی کمی نہیں ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

بیرون ملک کام کرنے والے افراد کے حوالے سے اعلان کردہ پالیسی میں کہا گیا کہ 18 سال سے زائد عمر کے وہ پاکستانی جنہیں پہلی مرتبہ کام کا ویزا ملا ہے یا جو پہلے سے بیرون ملک کام کررہے ہیں اور چھٹیوں یا کسی اور وجہ کے باعث پاکستان آئے ہیں تو اس طریقہ کار کے تحت ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ 18 سال سے زائد عمر کا کوئی بھی ایسا پاکستانی جس کے پاس ورک ویزا یا اقامہ ہو وہ ویکسی نیشن کرا سکتا ہے اور مذکورہ فرد کو سی وی سی میں جا کر اپنا پاسپورٹ، ویزا یا اقامہ جا کر عملے کو دکھانا ہو گا۔

اس موقع پر عملہ ویکسی نیشنل کرانے والے کی انٹری کردے گا اور نادرا کی ویب سائٹ یا دفتر سے ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا جائے گا۔

اسی طرح بیرون ملک پڑھنے والے طلبہ بھی مذکورہ طریقہ کار پر عمل کر کے ویکسینیشن کرا سکتے ہیں اور انہیں محض اپنا پاسپورٹ اور اسٹڈی ویزا سی وی سی میں دکھانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: 'باری کے بغیر ویکسینیشن‘ لگانے، دیگر بے ضابطگیوں پر 18 عہدیدار معطل

شپنگ کمپنیوں سمیت دیگر سمندری امور سے وابستہ افراد بھی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دکھا کر سی وی سی سے ویکسینیشن کرا سکیں گے۔

اس سلسلے میں ویکسین کے حوالے سے رہنما ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں جس میں کہا گیا کہ ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان آسٹرازینیکا ویکسین کے لیے 12 ہفتے، سائنو فارم ویکسین کے لیے 3 ہفتے اور سائنو ویک کے لیے 4 ہفتوں کا وقفہ لازمی برقرار رکھا جائے۔

سندھ میں اس سہولت کا 21 مئی سے آغاز

سندھ کے محکمہ صحت نے 21 مئی سے صوبے بھر سے بیرون ملک سفر کرنے والے 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سندھ کی وزیر صحت و آبادی ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر حکومت سندھ کے محکمہ نے اعلان کیا کہ شناختی کارڈ، ویزا، اقامہ یا کام کے اجازت نامے کے حامل 18 سال سے زائد عمر کے ایسے تمام افراد جو بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں، ان کی ویکسینیشن 21 مئی بروز جمعہ سے شروع کردی جائے گی۔

ویکسینیشن کی یہ سہولت کسی بھی قریبی ویکسی نیشنل سینٹر میں دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہو گی۔

حکومت سندھ کے محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں ان تمام افراد کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے بیرون ملک کام یا پڑھائی کا ویزا موجود ہے کیونکہ اکثر ممالک داخلے پر ویکسینیشن کا ثبوت مانگتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ایسے تمام افراد جن کے پاس پاسپورٹ اور بیرون ملک کام کا ویزا ہے، وہ سی وی سی میں جا کر ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ویکسینیشن ہر کسی کی باآسانی دسترس میں ہو اور اسی لیے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن 24 گھنٹے کی جا رہی ہے تاکہ کاروباری اوقات میں ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد بھی باآسانی ویکسین لگوا سکیں۔

انہوں نے نجی ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسوں سمیت تمام طبی عملے سے جلد از جلد ویکسینیشن کرانے پر زور دیا کیونکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں بڑے پیمانے لوگ خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں اور پھر انہیں سخت انتظامی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Khalid H. Khan May 21, 2021 05:12am
سی وی سی کہا ہے؟

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024