• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

امیر شخص سے دوسری شادی کے الزامات پر غنا علی نے خاموشی توڑ دی

شائع May 20, 2021
رپورٹس کے مطابق غنا علی کے شوہر پہلےسے ہی ایک بچے کے والد ہیں—فوٹو: فیس بک
رپورٹس کے مطابق غنا علی کے شوہر پہلےسے ہی ایک بچے کے والد ہیں—فوٹو: فیس بک

چار دن قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ غنا علی نے امیر شخص سے دوسری شادی کی افواہوں کے بعد انسٹاگرام پر متعدد اسٹوریز شیئر کرکے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

غنا علی نے 16 مئی کو انسٹاگرام اور فیس بک پر عروسی لباس میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ’نئی زندگی‘ کے آغاز سے متعلق بتایا تھا، جس کے بعد جلد ہی ان کی شادی کی دوسری تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر غنا علی اور ان کے شوہر تصاویر کے ساتھ یہ دعوے بھی کیے گئے کہ اداکارہ نے امیر شخص سے دوسری شادی کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ غنا علی کا 'نئی زندگی' کا آغاز

متعدد سوشل میڈیا پیجز اور شوبز ویب سائٹس کی خبروں میں سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے والے افراد کی پوسٹس کو بنیاد بنا کر بتایا گیا کہ غنا علی نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ایک امیر شخص سے دوسری شادی کی ہے۔

شوبز ویب سائٹ رویو اِٹ نے اپنی رپورٹ میں سوشل میڈیا پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا غنا علی نے کراچی کے عمیر نامی امیر شخص سے شادی کی، جس کی پہلے سے ہی شادی ہوئی ہے اور انہیں ایک بچہ بھی ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں غنا علی کے شوہر کی مبینہ طور پر پہلی بیوی اور بچے کے ساتھ تصاویر بھی دی گئیں۔

پرو پاکستانی نے بھی اپنی رپورٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ پر امیر شخص سے پیسوں کی لالچ میں دوسری شادی کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز اور صارفین نے بھی اپنی پوسٹس میں دعویٰ کیا کہ غنا علی نے پیسوں کی خاطر امیر شخص عمیر سے شادی کی، جو پہلے سے ہی شادی شدہ اور بچے کے والد ہیں۔

ساتھ ہی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کے شوہر کو وزن کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کئی صارفین نے اداکارہ کے شوہر کو ’زائد العمر اور زائد الوزن‘ بھی قرار دیا۔

شوہر کے وزن اور عمر پر تنقید کے بعد اگرچہ غنا علی نے ایک صارف کو جواب بھی دیا کہ وہ بھلے اداکارہ کو آنٹی کہیں مگر ان کے شوہر کے حوالے سے کوئی بات نہ کریں، ساتھ ہی اداکارہ نے شوہر پر تنقید کرنے والے صارف کو شوہر کی عزت کرنے کی درخواست بھی کی۔

تاہم اداکارہ نے پیسوں کی لالچ میں شادی شدہ اور بچے کے والد سے دوسری شادی کرنے کی خبروں پر کوئی جواب نہیں دیا، البتہ انہوں نے شوہر کے ساتھ شادی کی وائرل ہونے والی تصاویر کو شیئر کیا مگر انہوں نے شوہر کا تعارف نہیں کروایا۔

اداکارہ کے شوہر پر وزن کی وجہ سے بھی تنقید کی جا رہی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے شوہر پر وزن کی وجہ سے بھی تنقید کی جا رہی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

پیسوں کی لالچ میں شادی شدہ شخص سے دوسری شادی کے الزامات کے جواب میں غنا علی نے متعدد انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کیں، جن میں انہوں نے مختلف اداکاراؤں اور سوشل میڈیا پیجز کی وہ پوسٹس شیئر کیں جو اداکارہ کی حمایت میں کی گئی تھیں۔

اداکارہ نے ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں ان کی حمایت کی گئی تھی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مذکورہ پوسٹ میں تنقید کرنے والوں کو جواب دیا گیا تھا کہ ’امیر ہے یا غریب اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پہلی شادی ہے یا دوسری، موٹا ہے یا پتلا، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں‘۔

اسی طرح غنا علی نے اداکارہ و ماڈل علیزے گبول کی جانب سے اپنی حمایت میں کی گئی ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

علیزے گبول نے بھی غنا علی پر امیر شخص سے دوسری شادی کرنے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا اور لکھا کہ دنیا کسی بھی حال میں خوش نہیں۔

غنا علی نے اپنی حمایت میں کی جانے والی دیگر متعدد پوسٹس بھی شیئر کیں، جنہیں پڑھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کو اپنی شادی کے حوالے سے پھیلائی گئی افواہوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور وہ جھوٹے دعووں پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

تاہم بعض مداحوں نے خیال ظاہر کیا کہ اداکارہ کی جانب سے پہلی شادی ہے یا دوسری شادی کی اپنی حمایت میں کی گئی پوسٹ کو شیئر کرنے سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ غنا علی نے امیر شخص سے دوسری شادی کی۔

غنا علی نے خود پر ہونے والی تنقید کے بعد 19 مئی کو ایک قول شیئر کیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ ’بے وقوف عورت اپنے شوہر کو غلام بناتی ہے اور غلام کی بیوی بن کر زندگی گزارتی ہے‘۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ان کی جانب سے شیئر کیے گئے قول میں مزید لکھا تھا کہ ’عقلمند عورت شوہر کو بادشاہ بناتی ہے اور خود بادشاہ کی بیوی بن کر زندگی گزارتی ہے‘۔

اداکارہ نے مذکورہ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اس کے انسٹاگرام پر کمنٹس بند کردیے تھے جب کہ ان کی فیس بک پر مذکورہ پوسٹ پر لوگوں نے طنزیہ کمنٹس کیے اور ان سے پوچھا کہ اب انہوں نے کیا سوچا ہے کہ وہ شوہر کو کیا بنائیں گی؟

تاہم غنا علی نے خود پر ہونے والی تنقید پر کوئی جواب نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024