• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی کورونا وائرس سے متاثر

شائع May 20, 2021
مومنہ مستحسن نے مداحوں کو عالمی وبا سے محفوظ رہنے کا بھی مشورہ دیا —فوٹو: انسٹاگرام
مومنہ مستحسن نے مداحوں کو عالمی وبا سے محفوظ رہنے کا بھی مشورہ دیا —فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان میں جاری کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی عالمی وبا سے متاثر ہوگئیں۔

گزشتہ روز مومنہ مستحسن نے فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔

مومنہ مستحسن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چہرے پر نا ہی کوئی میک اپ ہے اور نا کوئی فلٹر لگایا ہے، بس صرف کووڈ ہے۔

مزید پڑھیں: علی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

اپنی اسٹوری میں مومنہ مستحسن نے لکھا کہ قرنطینہ موڈ آن ہے، تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے گلوکارہ نے اپنے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مومنہ مستحسن نے مداحوں کو عالمی وبا سے محفوظ رہنے کا بھی مشورہ دیا اور لکھا کہ 'محفوظ رہیں'۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے میں کورونا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات کم از کم 2 ہفتے جبکہ کچھ ڈیڑھ ماہ بعد صحتیاب ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کی بہن کورونا وائرس سے متاثر

گزشتہ ماہ اپریل میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جو بعدازاں انتقال کرگئی تھیں۔

ان سے قبل پاکستانی گلوکار جواد احمد میں دوسری مرتبہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں رواں برس ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس، اداکار علی رحمٰن، علی عباس، سمیع خان اور علی سفینہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024