• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

روہڑی میں مسافر بس الٹ گئی، 13 افراد جاں بحق

معمولی زخمی ہونے والے تمام 9 افراد کا تعلق ملتان سے ہے۔ 
---فائل فوٹو: شہزاد اکبر شاہ
معمولی زخمی ہونے والے تمام 9 افراد کا تعلق ملتان سے ہے۔ ---فائل فوٹو: شہزاد اکبر شاہ

روہڑی کے قریب دبر تھانے کی حدود میں مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل نے بتایا کہ ملتان سے کراچی آنے والی کوچ کو حادثہ کلر گوٹھ کے مقام پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں: خانیوال مسافر بس الٹنے سے 9 افراد ہلاک، 28 زخمی

انہوں نے حادثے میں 13 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد میں سے 11کی لاشیں روہڑی اور 2 کی لاش پنوعاقل ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔

رانا عدیل نے بتایا کہ زخمیوں کو روہڑی، پنوعاقل اور سکھر کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان موٹروے پولیس ساوتھ زون انسپکٹر محمد خالد بھٹو نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ مسافر کوچ کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمیوں میں دو کی حالات نازک ہے جبکہ معمولی زخمی ہونے والے تمام 9 افراد کا تعلق ملتان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ: بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں 8 افراد جاں بحق

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سے متعلق محمد خالد بھٹو نے بتایا کہ صبح 8 بجے تک متوفیوں کی تعداد 9 تھی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں محمد ریاض ولد محمد رمضان، محمد اجمل ولد رحیم بخش، اللہ دتا ولد نذیر ڈوگر، غلام عباس ولد ایم ڈی، ندیم ولد اختر، شکیل، لطیف ولد ولی محمد، عمران اورمحمد فاروق شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شدید زخمی ہونے والوں میں 45 سالہ فیصل اور 35 سالہ عدیل ہیں۔

علاوہ ازیں محمد خالد نے بتایا کہ متاثرین کے اہلخانہ کو معلومات فراہم کرنے کے لیے روہڑی میں ہیلپ ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر مسافر بس الٹنے سے 14 افراد جاں بحق

حکام نے حادثے کی اطلاع پر روہڑی، پنو عاقل اور سکھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ ڈاکٹر اور عملے کو گھروں سے طلب کرلیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کی مدد سے الٹنے والی بس کو سیدھا کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوچ کے مسافروں میں اکثریت مزدور طبقے سے تھی جو عید کی چھٹیاں گزار کر واپس کراچی جا رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024