• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بہن کی نئی زندگی پر تنقید کرنے والوں کو ایمن خان کا کرارا جواب

شائع May 20, 2021
ایمن خان نے لوگوں کو بہن کے لیے دعائیں کرنے کا کہا—فوٹو: انسٹاگرام
ایمن خان نے لوگوں کو بہن کے لیے دعائیں کرنے کا کہا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ایمن خان نے بہن منال خان کو منگنی پر تنقید کا نشانہ بنانے والے یا ان کی نئی زندگی کے آغاز پر نامناسب کمنٹس کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ سب لوگ خاموش رہیں۔

منال خان نے 18 مئی کو دیرینہ دوست اور ساتھی اداکار احسن محسن اکرام سے منگنی کی تصاویر شیئر کی تھیں اور بتایا تھا کہ ان کی بات پکی ہوگئی۔

اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں اور جہاں زیادہ تر مداحوں نے انہیں مبارک باد دی تھی، وہیں بعض افراد نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا کہ تین ماہ قبل فروری میں ’ویلنٹائنز ڈے‘ پر بھی انہوں نے منگنی کی تصاویر شیئر کی تھی اور اب دوبارہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ان کی منگنی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: انگوٹھی پہننے کے تین ماہ بعد منال خان نے منگنی کرلی

اگرچہ اداکارہ نے فروری میں شیئر کی گئی تصاویر میں منگنی کا لفظ استعمال نہیں کیا تھا مگر انہوں نے انگوٹھی کی تصویر شیئر کی تھی، جس سے مداح سمجھے کہ ان کی منگنی ہوگئی۔

اور اسی طرح انہوں نے 18 مئی کو بھی احسن محسن اکرام کے ساتھ رومانوی انداز میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’بات پکی‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا مگر انہوں نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ ان کی منگنی ہوئی ہے یا شادی؟

اداکارہ کی جانب سے مبہم پوسٹس کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر بعض مداح پریشان بھی دکھائی دیے، اس لیے کچھ نے اداکارہ پر تنقید بھی کی مگر ان کی بہن ایمن خان کو وہ تنقید پسند نہ آئی اور انہوں نے لوگوں کو کھری کھری سنادی۔

ایمن خان نے بہن منال خان پر تنقید کرنے والے افراد کو جھاڑ پلاتے ہوئے انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ وہ ان کی بہن اور ان کے جیون ساتھی کی بہتر اور خوشحال زندگی کے لیے دعائیں کریں۔

اسی طرح ایمن خان نے بہن کی نئی زندگی کے آغاز پر اپنے انسٹاگرام پر ان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے احسن محسن اکرام کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ اب سے وہ ان کی بہن کا خیال رکھیں۔

مزید پڑھیں: منال خان اور احسن محسن نے ویلنٹائنز ڈے پر منگنی کرلی؟

بہن کی پوسٹ پر منال خان نے بھی مختصر کمنٹس کیا کہ احسن محسن اکرام ان کا خیال رکھ لیں گے۔

اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو خاموش رہنے کا مشورہ دیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو خاموش رہنے کا مشورہ دیا—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں ایمن خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھی بہن اور احسن محسن اکرام کی رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایمن خان نے محسن احسن اکرام کو خاندان کا حصہ بننے پر خوش آمدید بھی کہا اور ساتھ ہی بہن کا دوسرے کی زندگی کا حصہ بننے پر لکھا کہ اب وہ انہیں بہت یاد آئیں گی۔

ایمن خان نے احسن محسن کو بہن کا خیال رکھنے کا بھی کہا—اسکرین شاٹ
ایمن خان نے احسن محسن کو بہن کا خیال رکھنے کا بھی کہا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024