• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فلسطین میں اسرائیلی حملے: عثمان مختار کا مختصر فلم کی ریلیز مؤخر کرنے کا فیصلہ

شائع May 19, 2021
عثمان مختار کی فلم بینچ 20 مئی کو ریلیز ہونی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عثمان مختار کی فلم بینچ 20 مئی کو ریلیز ہونی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکار و ہدایت کار عثمان مختار نے فلسطین میں جاری اسرائیلی حملوں کے تناظر میں اپنی ایوارڈ یافتہ مختصر فلم 'بینچ' کی ریلیز مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

عثمان مختار کی یہ فلم 20 مئی کو ریلیز ہونی تھی اور یہ اس وقت توجہ کا مرکز بنی تھی جب رواں برس کے آغاز میں انٹرنیشنل شارٹ ایوارڈز کے لیے اسے فائنلسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

'بینچ' فلم نے نیویارک میں ہونے والے ساؤتھ شارٹ فلم فیسٹیول میں بہترین مختصر فلم کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی مختصر فلم 'بینچ' کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش

اپنی مختصر فلم کی ریلیز مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عثمان مختار نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ' ہم اپنا کام آپ کو (مداحوں ) دکھانے کے لیے جتنے پُرجوش ہیں فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم پر اس سے بھی زیادہ دکھی ہیں'۔

عثمان مختار نے مزید لکھا کہ ' موجودہ حالات کے تناظر میں ہے اور ہمارے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو درپیش مشکلات کے باعث ہم نے فلم کی ریلیز مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے فلسطینیوں کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی اور سوشل میڈیا ایکٹوزم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

عثمان مختار نے لکھا کہ 'میں اس پوسٹ پڑھنے والے ہر شخص سے کہوں گا کہ وہ فلسطین کے لوگوں کے لیے دعا کریں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو بھی شیئر کرسکتے ہیں کریں'۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

'بینچ' کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایک پبلک پارک میں موجود ایک خالی بینچ پر سماجی مسائل پر بات کرتے ہیں۔

'بینچ' پر بیٹھے جوڑے کو اپنی زندگی میں آنے والے مسائل اور رکاوٹوں پر بحث کے دوران سماجی مسائل کو مختلف انداز میں بات کرتےہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار عثمان مختار 11 دن میں کورونا سے صحت یاب

فلم میں مرکزی کردار ربیا چوہدری اور عثمان مختار نے ہی ادا کیا ہے، مذکورہ فلم کو دیگر عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا جا چکا ہے۔

مختصر فلم کے حوالے سے عثمان مختار نے امیجز کو بتایا تھا کہ وہ اپنے دوست علی سے ایک فلم کی ممکنہ اسٹوری لائنز پر بات کررہے تھے تو انہیں خیال آیا کہ کیوں نا بینچ پر بیٹھے 2 لوگوں کے درمیان ایک سادہ سی گفتگو دکھائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کہانی اس سے زیادہ سادہ نہیں ہوسکتی تھی جس پر ہم نے تبادلہ خیال کیا تھا، علی نے اسکرپٹ لکھی اور اس پروجیکٹ کا آغاز ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024