• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

صنم جنگ نے پرفیوم کا برانڈ متعارف کرادیا

صنم جنگ نے 3 پرفیومز متعارف کروائے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
صنم جنگ نے 3 پرفیومز متعارف کروائے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ملکی و غیر ملکی شوبز، اسپورٹس و دیگر معروف شخصیات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی اداکارہ اور ٹی وی شو ہوسٹ صنم جنگ نے بھی اپنا برانڈ متعارف کرادیا۔

اداکارہ صنم جنگ نے مختلف و منفرد پرفیومز کا برانڈ اپنے نام سے لانچ کیا ہے۔

ڈان امیجز سے بات چیت میں اداکارہ صنم جنگ نے اپنا برانڈ متعارف کرنے کے تجربے سے متعلق بتایا۔

مزید پڑھیں: شوبز کے بعد اعجاز اسلم کی بیوٹی برانڈز میں انٹری

انہوں نے کہا کہ 'ماضی میں مجھے کاروبار کی بہت سی پیشکش ہوئی تھیں میں ہمیشہ سے اپنے طور پر کچھ کرنا چاہتی تھی'۔

صنم جنگ نے کہا کہ 'یہ برانڈ یہ ایک بااختیار عورت کے لیے خوبصورتی پیدا کرنے کے میرے وژن سے ہم آہنگ ہے '۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں والدہ کی ڈریسنگ ٹیبل پر موجود پرفیومز انہیں اپنے طرف متوجہ کرتے تھے۔

اس وقت صنم جنگ نے مسٹک فال، ہیوینلی ڈیوائن اور فار ایور کرش کے نام سے 3 پرفیومز متعارف کروائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے اسکن کیئر برانڈ 'اوہ لالا' لانچ کردیا

صنم جنگ کے برانڈ کے ان پرفیومز کی قیمت 4 ہزار روپے ہیں اور یہ فریگرنس لائن صرف پاکستان میں دستیاب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'پرفیومز پر لوگوں کا ردعمل بہت اچھا رہا، یہ تجربہ میرے لیے بہت پرجوش ہے اور لوگ میری کوششوں کو سراہ رہے ہیں'۔

صنم جنگ سے قبل بھی متعدد اداکاراؤں، ماڈلز و گلوکاراؤں سمیت اسپورٹس و دیگر لائف اینڈ اسٹائل شخصیات نے میک اپ، بیوٹی، لباس و فیشن برانڈز متعارف کرا رکھے ہیں۔

شوبز شخصیات میں سے بعض شخصیات نے اپنے پروڈکشن ہاؤس بھی متعارف کرا رکھے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024