• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

انگوٹھی پہننے کے تین ماہ بعد منال خان نے منگنی کرلی

شائع May 19, 2021
دونوں نے 18 مئی کو انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 18 مئی کو انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ منال خان نے انگوٹھی پہننے کے تین ماہ بعد اداکار احسن محسن اکرام سے منگنی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

دونوں نے رواں برس محبتوں کے عالمی دن (ویلنٹائنز ڈے) پر رومانوی تصاویر شیئر کی تھی، جن میں سے ایک تصویر میں منال خان نے منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی تھی۔

اگرچہ اس وقت دونوں نے واضح طور پر نہیں بتایا تھا کہ دونوں نے منگنی کرلی یا پھر ابھی منگنی کا ارادہ کیا ہے، تاہم اداکارہ کی جانب سے انگوٹھی کی تصویر شیئر کیے جانے پر مداحوں نے انہیں منگنی کی مبارک باد پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: منال خان اور احسن محسن نے ویلنٹائنز ڈے پر منگنی کرلی؟

مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے تین ماہ قبل منگنی کی مبارک باد دیے جانے پر بھی دونوں نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی اور اب دوبارہ انہوں نے رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’بات پکی‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے اور اس بار بھی انہوں نے واضح طور پر مداحوں کو نہیں بتایا کہ انہوں نے منگنی کی ہے یا شادیَ؟

تاہم دونوں کی تصاویر کھینچنے والے فوٹوگرافر کی جانب سے ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے منگنی کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں نے باضابطہ طور پر اب منگنی کی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے تین ماہ قبل منگنی کی انگوٹھی دکھائے جانے اور اب ’بات پکی‘ کرنے کی تصدیق کرنے پر بعض مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا، تاہم بعض نے ان سے فرمائش کی کہ اب جلدی سے شادی کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔

منال خان اور احسن محسن اکرام نے 18 مئی کو ایک جیسی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ’بات پکی‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا، جس پر کئی شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

منال خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے احسن محسن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیشہ کے لیے، آپ میری محبت و زندگی ہیں، آپ سب سے بہترین اور آسان ہیں‘

ساتھ ہی انہوں نے ’بات پکی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور ان کی پوسٹ پر کئی اداکاراؤں نے مبارک باد کے کمنٹس کیے، تاہم کسی بھی شوبز شخصیت نے ان کی منگنی یا شادی کا ذکر نہیں کیا۔

اسی طرح احسن محسن اکرام نے بھی وہی تصاویر شیئر کرتے ہوئے منال خان کو ٹیگ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آخری سانس تک اداکارہ سے محبت کرتے رہیں گے۔

احسن محسن اکرام نے بھی ’بات پکی‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور ان کی پوسٹ پر بھی کئی شوبز شخصیات نے مبارک باد کے کمنٹس کیے۔

دونوں کو تصاویر میں گلے ملتے ہوئے اور ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: منال خان کو بہن ایمن خان سے آداب سیکھنے کا مشورہ

دونوں کی منگنی کی تصاویر کھینچنے والے فوٹوگرافر نے بھی ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جہاں ’بات پکی‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا، وہیں فوٹوگرافر نے ’منگنی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ دونوں نے منگنی کی۔

تصاویر میں دونوں کو خوش دیکھا جا سکتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
تصاویر میں دونوں کو خوش دیکھا جا سکتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

خیال رہے کہ منال خان اور احسن محسن کے درمیان گزشتہ دو سال سے تعلقات ہیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا گیا۔

دونوں نے رواں برس ویلنٹائنز ڈے پر رومانوی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ انگوٹھی کی تصاویر بھی شیئر کی تھی، جس پر لوگوں نے سمجھا کہ دونوں نے منگنی کرلی۔

منال خان متعدد انٹرویوز اور شوز میں اقرار کر چکی ہیں کہ بڑی بہن ایمن خان کی شادی کے بعد ان پر بھی شادی کرنے کا دباؤ ہے اور وہ اچھا وقت دیکھ کر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے دونوں نے ایک دوسرے سے اظہار محبت بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام
تصاویر شیئر کرتے ہوئے دونوں نے ایک دوسرے سے اظہار محبت بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024