• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

یہ مشہور زمانہ ویڈیو نیلامی کے بعد ہمیشہ کیلئے ڈیلیٹ ہوجائے گی

شائع May 18, 2021
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

انٹرنیٹ کی دنیا ایسی دلچسپ جگہ ہے جہاں ایک بار کوئی چیز آجائے تو وہ کبھی ختم نہیں ہوسکتی، چاہے کتنے ہی سال کیوں نہ گزر جائیں، وہ پلٹ کر واپس ضرور آجاتی ہے۔

اور ایسا ہی کچھ ایک مشہور ویڈیو کے ساتھ بھی ہوا، جو 14 سال قبل یو ٹیوب پر شیئر کی گئی تھی۔

یہ ویڈیو ’چارلی بِٹ مائے فنگر‘ (چارلی نے میری انگلی کاٹ لی) کے نام سے مشہور ہوئی، جس نے اس ویڈیو میں موجود بچوں اور ان کے خاندان کو مقبولیت کے ساتویں آسمان پر پہنچا دیا۔

اب اس ویڈیو کو بنانے والے اسے این ایف ٹی یعنی ڈیجیٹل طریقے سے نیلام کررہے ہیں۔

مگر ویڈیو کی 14 ویں سالگرہ کے موقع پر نیلام ہونے کے بعد اس ویڈیو کو یوٹیوب سے ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کردیا جائے گا جس کو اب تک 88 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔

اس سال کے دوران 2000 کی دہائی کی مشہور میمز کو بطور این ایف ٹی فروخت کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں موجود بچوں کی معصومیت اور شرارت نے سب کو متاثر کیا۔

اس کے بعد کئی ٹیلی ویژن شوز میں ان دونوں بچوں کے والدین کو مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے اچانک بنائی گئی اس ویڈیو پر بات بھی کی۔

مگر اب یہ بچے کیسے نظر آتے ہیں وہ آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں جو گزشتہ سال کی ہے۔

ہیری اب 17 سال جبکہ چارلی 15 سال کا ہوچکا ہے، ان کے والد کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو یوٹیوب کی اب سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں 90ویں نمبر پر موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ladbible
فوٹو بشکریہ ladbible

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024