• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am

سام سنگ کی نئی فولڈ ایبل ڈیوائسز کیسی ہوں گی؟

شائع May 18, 2021
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کی جانب سے حالیہ برسوں میں فولڈ ایبل اسمارٹ فونز پر کافی کام کیا گیا ہے، تاہم اب تک لوگوں کی توجہ حاصل نہیں کرسکی۔

مگر اب جنوبی کورین کمپنی ایسے منفرد فولڈ ایبل ڈیوائسز پیش کرنے والی ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گی۔

امریکا میں ڈسپلے ویک کانفرنس کے دوران سام سنگ کی جانب سے اگلی نسل کے فولڈایبل ڈیوائسز کی جھلک ایک ویڈیو میں پیش کی۔

ویڈیو میں جو پہلی ڈیوائس دکھائی گئی وہ ایس فولڈ ڈسپلے سے لیس تھی جو 2 پوائنٹس پر مڑ سکتی ہے۔

جب اسے مکمل کھولا جاتا ہے تو اس کا ڈسپلے 7.2 انچ کا ہوجاتا ہے جو صارفین کو ملٹی ٹاسکنگ کے لیے زیادہ بڑا کینوس فراہم کرتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ 3 مختلف ایپس ایک ساتھ اسکرین پر موجود ہیں جبکہ یہ ڈیوائس کھل کر بیڈ سائیڈ ڈسپلے کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔

اسی طرح ایک سادہ فولڈ سے ڈیوائس کو آسانی سے جیب میں رکھا جاسکتا ہے اور مکمل فولڈ ہونے پر یہ سام سنگ کے اس وقت دستیاب فولڈ ایبل فونز سے کافی پتلی نظر آتی ہے۔

ویڈیو میں سام سنگ کے ایک نئے لیپ ٹاپ ڈسپلے کو بھی دکھایا گیا ہے جس کی اسکرین کے اندر کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

درحقیقت یہ کسی بھی موبائل ڈسپلے میں اب تک کے سب سے کم بیزل والا ڈسپلے ہے۔

17 انچ کا فولڈ ایبل لیپ ٹاپ ٹاپ دیکھنے میں مائیکرو سافٹ کے سرفیس یو سے متاثر نظر آتا ہے جس میں متعدد طرح کے کام کیے جاسکتے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں ایک سلائیڈ ایبل ڈسپلے والے اسمارٹ فون کو دکھایا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس میں نوٹیفکیشن کو سائیڈ ڈسپلے کو پھیلا کر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس سے مواد کو دیگر سام سنگ ڈسپلے میں آسانی سے کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024