• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

ذہنی صحت پر اوپرا ونفرے اور شہزادہ ہیری کی پہلی سیریز سامنے آگئی

شائع May 18, 2021
ویب سیریز کو 21 مئی کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
ویب سیریز کو 21 مئی کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

امریکی ٹی وی اسٹار، اداکارہ، میزبان، پروڈیوسر و سماجی رہنما اوپرا ونفرے اور برطانوی شہزادہ ہیری کی پروڈیوس کردہ ذہنی صحت پر بنائی گئی ویب سیریز کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

اسٹریمنگ ویب سائٹ ایپل ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ مختصر دورانیے کے ٹریلر میں اوپرا ونفرے، شہزادہ ہیری، گلوکارہ لیڈی گاگا، اداکارہ گلین کلوز اور گلوکارہ گلین اسٹیفنی سمیت میگھن مارکل کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

لوگوں میں اُمیدیں اور ان میں خوشی بیدار کرنے والی ویب سیریز کا نام ’دی می یو کانٹ سی‘ یعنی ’مجھے تم نہیں دیکھ سکتے‘ رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نیٹ فلیکس کیلئے فلمیں بنائیں گے

ویب سیریز کی ٹریلر میں اوپرا ونفرے اور شہزادہ ہیری سمیت دوسری معروف شخصیات کو ذہنی مسائل پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں شہزادہ ہیری کی والدہ لیڈی ڈیانا کی آخری رسومات کی جھلک اور اس وقت کے چھوٹے شہزادہ ہیری کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں شہزادہ ہیری کو ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
ٹریلر میں شہزادہ ہیری کو ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

ٹریلر میں دنیا کی معروف شخصیات کو ڈپریشن اور تنہا پن سے مقابلہ کرنے کی باتیں کرتے دکھایا گیا ہے۔

اس میں معروف شخصیات کو ذہنی پریشانیوں، تنہائی، انزائٹی اور خود کو بے بس محسوس کرنے کی باتیں کرنے کے دوران قدرے جذباتی ہوتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری و میگھن مارکل کی پہلی ڈاکیومینٹری کی تفصیلات سامنے آگئیں

ٹریلر میں شہزادہ ہیری وضاحت کرتے ہیں کہ ذہنی پریشانیوں سے تھک کر کسی بھی شخص کی جانب سے دوسرے لوگوں سے مدد طلب کرنا کمزوری نہیں بلکہ طاقتور ہونے کا ثبوت ہے۔

شہزادہ ہیری نیٹ فلیکس کے لیے بھی معزور ایتھلیٹس کی زندگی پر سیریز بنائیں گے—فائل فوٹو: انوکٹس گیمز
شہزادہ ہیری نیٹ فلیکس کے لیے بھی معزور ایتھلیٹس کی زندگی پر سیریز بنائیں گے—فائل فوٹو: انوکٹس گیمز

مذکورہ ویب سیریز کو اوپرا ونفرے اور شہزادہ ہیری نے دوسرے پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ مل کر بنایا ہے، جسے اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ایپل ٹی وی‘ کے چینل ’ایپل ٹی وی پلس‘ پر رواں ماہ 21 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

ذہنی صحت پر بنائی گئی اُمید افزا ویب سیریز کی ہدایات آسکر اور بافٹا ایوارڈ یافتہ بھارتی نژاد برطانوی مسلمان ہدایت کار آصف کپاڈیہ اور ڈان پورٹر نے دی ہیں اور سیریز میں کئی معروف شخصیات کو ڈپریشن اور انزائٹی پر بات کرتے دکھایا جائے گا۔

ٹریلر میں لیڈی گاگا کو بھی دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
ٹریلر میں لیڈی گاگا کو بھی دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

مذکورہ ویب سیریز کے علاوہ بھی اوپرا ونفرے اور شہزادہ ہیری مشترکہ طور پر متعدد سیریز بنائیں گے جب کہ شہزادہ ہیری نیٹ فلیکس کے لیے بھی دستاویزی فلمیں اور سیریز بنائیں گے۔

علاوہ ازیں شہزادہ ہیری میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ کے لیے پوڈ کاسٹ بھی تیار کرتے ہیں۔

شہزادہ ہیری نے مارچ 2020 میں شاہی دستبرداری سے علیحدگی اختیار کرکے امریکا میں سکونت اختیار کی تھی اور اب وہ اپنا الگ مقام بنانے کے لیے دستاویزی فلمیں، سیریز، پوڈ کاسٹ شوز تیار کرنے کے علاوہ کھیل اور فلاحی کاموں کے منصوبوں پر کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024