• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گوگل پکسل 6 کی پہلی جھلک سامنے آگئی

شائع May 16, 2021
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

گوگل کی جانب سے پکسل سیریز کے فونز کے ڈیزائن پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی بلکہ کیمرہ سیٹ اپ کو خاص بنانے پر کام کیا جاتا ہے۔

مگر ایسا لگتا ہے کہ اس سال گوگل کی جانب سے پکسل سیریز کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا جارہا ہے۔

پکسل 6 سیریز کے فونز کے ڈیزائن کی ایک تصویر لیک ہوکر سامنے آئی ہے۔

پکسل 6 اور پکسل 6 پرو کے ڈیزائن گزشتہ سال کے پکسل 5 کے مقابلے میں بالکل مختلف نظر آتے ہیں۔

پکسل 6 کچھ چھوٹا نظر آتا ہے جس کے بیک پر 2 کیمرے ایک بہت بڑا آئی لینڈ میں موجود ہیں۔

دوسری جانب پکسل 6 پرو بڑا ہونے کے ساتھ بیک پر 3 کیمروں سے لیس نظر آتا ہے جو ممکنہ طور پر ٹیلی فوٹو لینس ہوسکتا ہے۔

اگر یہ لیک مستند ثابت ہوئی تو محسوس ہوتا ہے کہ دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں اپنے فونز کو صارفین کے لیے زیادہ پرکشش بنانے کے لیے گوگل کی جانب سے سخت محنت کی جارہی ہے۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

لیک کے مطابق پکسل 6 کے خاکے فونز کی حقیقی تصاویر پر مبنی ہیں جن کو ایک تھرڈ پارٹی نے تیار کیا۔

فون کے فرنٹ پر سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جبکہ بیزل بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔

گوگل کی جانب سے عموماً پکسل سیریز کے فلیگ شپ فونز آخری سہ ماہی کے دوران متعارف کرائے جاتے ہیں۔

تو پکسل 6 سیریز کے فونز بھی اسی وقت پیش کیے جانے کا امکان ہے اور اس سے قبل ان کے بارے میں مزید تفصیلات بھی سامنے آجائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024