• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مائیکل جیکسن کی بہن جینٹ جیکسن کی سیاہ جیکٹ ایک کروڑ 90 لاکھ روپے میں نیلام

شائع May 16, 2021
جینٹ جیکسن نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی سے وابستہ 1000 اشیا کی نیلامی کے لیے  جولینز آکشن کے ساتھ اشتراک کیا تھا—فوٹو: اسکرین شاٹ
جینٹ جیکسن نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی سے وابستہ 1000 اشیا کی نیلامی کے لیے جولینز آکشن کے ساتھ اشتراک کیا تھا—فوٹو: اسکرین شاٹ

امریکی گلوکارہ جینٹ جیکسن کی سیاہ جیکٹ، جو انہوں نے مائیکل جیکسن کے ہمراہ 'اسکریم' میوزک ویڈیو میں پہنی تھی، ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوئی ہے۔

اے پی کی رپورٹ کے مطابق 3 دن تک جاری رہنے والی نیلامی میں جینٹ جیکسن کی جیکٹ ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سیاہ رنگ کی لیدر کی جیکٹ گزشتہ روز ہونے والی نیلامی میں ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر (ایک کروڑ 90 لاکھ روپے) میں نیلام ہوئی۔

'آئیکونک ٹریزرز فرام لیجنڈری کیریئر اینڈ لائف آف جینٹ جیکسن' کے عنوان سے گلوکارہ کے سامان کی نیلامی 16 مئی یعنی ان کی 55 ویں سالگرہ کے موقع تک جاری رہی۔

جینٹ جیکسن نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی سے وابستہ 1000 اشیا کی نیلامی کے لیے جولینز آکشن سے اشتراک کیا تھا۔

یہ نیلامی براہ راست بیورلی ہلز، کیلیفورنیا میں ہوئی تھی اور اسے جولین کی ویب سائٹ پر دکھایا گیا تھا۔

نیلامی سے وصول ہونے والی رقم کا ایک حصہ کمپیشن انٹرنیشنل نامی فلاحی تنظیم کو جائے گا جو غربت کا شکار بچوں کی مدد کرتی ہے۔

علاوہ ازیں جینٹ جیکسن کا ڈیزائنر ہیلن اسٹوری کا تیار کردہ سلور رنگ کا کوٹ 50 ہزار ڈالر میں خریدا گیا۔

2 روز قبل 1990 کے ردھم نیشن ٹور سے ان کی اوریجنل جیکٹ اور '1814' کیپ اور سیاہ گلوز 81 ہزار 250 ڈالر میں فروخت ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024