• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بہترین فیچرز سے لیس منفرد فلیگ شپ فونز

شائع May 15, 2021
— فوٹو بشکریہ اسوس
— فوٹو بشکریہ اسوس

اسوس نے زین فون 8 سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

زین فون 8 اور زین فون فلپ ڈیزائن کے لحاظ سے دیگر فونز سے منفرد ہیں۔

ان میں سے ایک اس وقت دستیاب سب سے چھوٹا اینڈرائیڈ فلیگ شپ فون ہے تو دوسرے میں فلپ اپ کیمرے کا جادو لوگوں کو مسحور کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

زین فون 8

فوٹو بشکریہ اسوس
فوٹو بشکریہ اسوس

ویسے تو یہ فون بہت زیادہ چھوٹا نہیں مگر دیگر اینڈرائیڈ فلیگ شپ فونز کے مقابلے میں یہ کافی چھوٹا سمجھا جاستکا ہے۔

اس میں 5.9 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ فون کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس وکٹس کو استعمال کیا گیا ہے۔

یہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ فون ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا گیا ہے۔

فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج زین یو آئی 8 سے کیا گیا ہے۔

فون میں آڈیو ہارڈویئر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، ہیڈفون جیک کے ساتھ 2 لائنر اسپیکر ڈوئل کیرس لوجک مونو ایمپس اور ایچ ڈی ساؤنڈ سپورٹ کے ساتھ دیئے گئے ہیں۔

فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ 64 میگا پکسل مین کیمرے اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے پر مشتمل ہے جبکہ فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اسوس
فوٹو بشکریہ اسوس

زین فون 8 میں 6 جی بی، 8 جی بی ریم اور 16 جی بی ریم جبکہ 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔

اس فون کی قیمت 670 یورو (ایک لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

زین فون 8 فلپ

فوٹو بشکریہ اسوس
فوٹو بشکریہ اسوس

نام سے ہی عندیہ ملتا ہے کہ اس میں فلپ اپ کیمرا دیا گیا ہے۔

فون میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 9 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

یہ فون بھی اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر سے لیس ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ری اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہے، جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا اسکتا ہے۔

دیگر فیچرز زین فون 8 جیسے ہی ہیں بس ایک چیز الگ ہے اور وہ ہے فنگرپرنٹ ریڈر ڈسپلے کے اندر نصب کرنے کی بجائے بیک پر منتل کیا گیا ہے۔

اس کی بیٹری 5000 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فون میں 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔

فوٹو بشکریہ اسوس
فوٹو بشکریہ اسوس

اس کے علاوہ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں جو 3 ایک آپٹیکل اور 12 ایکس ڈیجیٹل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

فلپ کیمرا ہی فرنٹ کیمرے کا کام کرتا ہے۔

اس فون کی قیت 800 یورو (ایک لاکھ 47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024