• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شہباز شریف کا نام اب تک 'ای سی ایل' میں نہیں ڈالا گیا ہے، شیخ رشید

شائع May 15, 2021
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جارہے تھے بلکہ انہیں پہلے قطر میں 15 دن قرنطینہ کرنا تھا — فوٹو: ڈان نیوز
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جارہے تھے بلکہ انہیں پہلے قطر میں 15 دن قرنطینہ کرنا تھا — فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام تاحال ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نہیں ڈالا گیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 'گزشتہ کئی روز سے شہباز شریف کے حوالے سے میڈیا میں شور برپا ہے، ابھی تک ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا کیونکہ کابینہ ڈویژن سے سمری واپس نہیں آئی اور یہ پیر یا منگل تک واپس آئے گی'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ ایسا کیس ہے جس کے 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل میں شامل ہیں اور شہباز شریف کے خاندان کے 5 ملزمان مفرور ہیں جبکہ شہباز شریف خود نواز شریف کے ضامن ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جارہے تھے بلکہ انہیں پہلے قطر میں 15 دن قرنطینہ کرنا تھا پھر برطانیہ جانا تھا جبکہ ہمارے پاس ان کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی'۔

مزید پڑھیں: 'وفاقی کابینہ کی کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کردی'

شیخ رشید نے کہا کہ 'کابینہ ڈویژن سے سمری واپس آنے کے بعد وزارت داخلہ اور وزارت قانون مل کر اس حوالے سے قانونی، آئینی اور آرٹیکل 25 کے مطابق کوئی فیصلہ کریں گی'۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ حکومت نے عید کے پہلے روز کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری لے لی ہے۔

اس پر ردعمل میں گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عید والے دن آٹا، چینی، بجلی، گیس اور ادویات سستی کرنے کی ہدایت نہیں دی، صرف شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا، کاش وہ چینی، بجلی، گیس، آٹا، دوائی مافیا اور کمیشن خوروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ 14 ہزار ارب کا قرض لوٹنے والوں، 450 ارب کی چینی، 250 ارب کا آٹا، 122 ارب کی ایل این جی چوری کرنے والوں کا نام تو ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دی ہے، شیخ رشید

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت نے شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی لیکن عمران خان جان بوجھ کر توہین عدالت کر رہے ہیں، جبکہ عدالت کا حکم ماننے سے دانستہ انکار عدالت کی توہین ہی نہیں بلکہ عدلیہ کے ادارے پر حملہ ہے۔

بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ کی 3 رکنی ذیلی کمیٹی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024