• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انسٹاگرام صارفین اب پروفائل میں پروناؤنس کا اضافہ کرسکتے ہیں

شائع May 12, 2021
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کے لیے اپنے نام کے تلفظ دیگر کو سمجھانے میں مددگار فیچر متعارف کرایا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس کی جانب سے صارفین کو اپنی پروفائلز میں 4 پروناؤنس ایڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، و وہ ہر ایک یا اپنے فالوورز کے لیے ایڈ کرسکتے ہیں۔

انسٹاگرام کے مطابق اگر مطلوبہ تلفظ ایپ میں دستیاب نہ ہو تو صارفین کو تلفظ کے لیے ایک فارم کو بھرنا ہوگا۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال چند ممالک میں دستیاب ہوگا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان میں کون سے ملک شامل ہیں۔

یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے انسٹاگرام کو اوپن کرکے پروفائل فیڈ پر جائیں اور وہاں ایڈٹ پروفائل کے آپشن پر کلک کریں۔

ایسا کرنے پر نام کے نیچے پروناؤنس کا آپشن نظر آئے گا(اگر فیچر آپ کے لیے دستیاب ہوا تو)۔

وہاں صارف اپنے نام کا تلفظ اس طرح درج کرسکے گا یسا وہ چاہتا ہو۔

فی الحال اس حوالے سے 41 آپشن انسٹاگرام کا حصہ ہیں تاہم اوپر درج لنک پر جاکر اپنی پسند کے تلفظ سے کمپنی کو آگاہ کرسکتے ہیں۔

انسٹاگرام کے مطابق اس کی جانب سے وقت کے ساتھ فہرست کو مزید اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024