• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

اوپو رینو 6 سیریز کے فونز کی تفصیلات قبل از وقت لیک

شائع May 12, 2021
اوپو رینو 5 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ اوپو
اوپو رینو 5 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے رینو 5 سیریز کے فونز دسمبر 2020 میں سب سے پہلے چین میں متعارف کرائے تھے اور بتدریج دنیا بھر میں پیش کردیئے گئے۔

اب یہ کمپنی بہت جلدد اوپو رینو 6 سیریز کے فونز پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

مگر اوپو کی جانب سے متعارف کرائے جانے سے قبل رینو 6 پرو اور 6 پرو پلس کی تفصیلات لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق اوپو رینو 6 پرو میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ اس سیریز کے فلیگ شپ فون یعنی 6 پرو پلس اسنیپ ڈراگون 870 سے لیس ہوگا۔

دونوں فونز میں 6.55 انچ کا فل ایچ ڈی پلس سپلے ہوگا جبکہ 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہوگی۔

دونوں فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرے ہوں گے جبکہ بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا۔

رینو 6 پرو میں بیک پر 64 میگا پکسل کا مین کیمرا ہوگا جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل ڈیپتھ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہوں گے۔

رینو 6 پرو پلس کا بیک کیمرا سیٹ اپ مختلف ہوگا جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہوگا، جس کے ساتھ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو جبکہ 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے ہوں گے۔

دونوں فونز میں ممکنہ طور پر سپر امولیڈ ڈسپلے یئے جانے کا امکان ہے کیونکہ رینو 5 سیریز میں ایسے ہی ڈسپلے دیئے گئے ہیں۔

رینو سیریز اوپو کے مڈرینج فونز ہیں جن کو کمپنی کی جانب سے ہر 6 ماہ میں اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

اس حکمت عملی نے کمپنی کو دنیا کی چوتھی بڑی جبکہ چین کی سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی بنادیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024