• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حسن، شاہین اور نعمان کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب

شائع May 12, 2021
شاہین، حسن اور نعمان کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب رہے— فوٹو بشکریہ آئی سی سی
شاہین، حسن اور نعمان کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب رہے— فوٹو بشکریہ آئی سی سی

زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی باؤلرز شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور نعمان علی آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نئی تجدید شدہ رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستانی باؤلرز اور بلے باز نمایاں بہتری حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں: زمبابوے کے خلاف وائٹ واش، پاکستانی باؤلرز نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں باآسانی اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کیا۔

سیریز کے دوسرے میچ مکی پہلی اننگز میں حسن علی نے 27 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے بھی پانچ، پانچ وکٹوں کا بٹوارا کیا۔

حسن علی چھ درجے ترقی کر کے کیریئر کی بہترین 14ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی 9 درجہ ترقی کے بعد 22ویں نمبر پر آ گئے ہیں جس ان کے کیریئر کی اب تک کی بہترین پوزیشن ہے۔

رینکنگ میں نووارد نعمان علی بھی ترقی پاتے ہوئے کیریئر کی بہترین 46ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے، وہ اس سے پہلے 54ویں نمبرپر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: پاکستان نے زمبابوے کو اننگز اور 147 رنز سے ہرا دیا، سیریز وائٹ واش

یاد رہے کہ یہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ تین کھلاڑیوں نے ایک ٹیسٹ میچ کی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں۔

کرک انفو کے مطابق یہ دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے کہ ایک ہی اننگز میں دو بائیں ہاتھ کے باؤلرز نے پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں۔

اس سے قبل ایسا 1909 میں ایجبسٹن کے مقام پر ہوا تھا جب ہرسٹ اور بلتھ نے انگلینڈ کے لیے یہ اعزاز حاصل کیا تھا اور ان دونوں کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے میچ کی تمام 20 وکٹوں کا آپس میں بٹوارا کیا تھا۔

دوسری جانب میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے عابد علی کو بھی عمدہ کارکردگی کا پھل مل گیا اور ناقابل شکست 215 رنز بنانے والے اوپنر 38چھلانگیں لگا کر 40ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں تقریباً وہی اسکواڈ جائے گا، جو دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب ہو گا، مصباح

اظہر علی بھی سنچری کی بدولت چار درجے ترقی پانے میں کامیاب رہے اور 16ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ نعمان علی 97 رنز کی اننز کے ساتھ بیٹنگ میں بھی 35 درجے بہتری پانے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم کی بات کی جائے تو ریگس چکابوا میچ میں 33 اور 80 رنز کی اننگز کی بدولت 16 درجے بہتری کے ساتھ 81ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ لیوک جونگوا کیئ 133ویں نمبر کے ساتھ رینکنگ میں انٹری ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024