• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر جمعرات کو ہوگی

شائع May 11, 2021
—فوٹو: شٹراسٹاک
—فوٹو: شٹراسٹاک

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 13 مئی 2021 کو ہوگی۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، 13 مئی بروز جمعرات کو عیدالفطر ہوگی۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد انتظامیہ کی طرف سے سختی کی گئی ہیں، اور عید پڑھنے والوں سے متعلق سخت پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سربراہ رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند دیکھے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

شیخ ثقیل الشمری نے اعلان کیا کہ بدھ 12 مئی کو رمضان المبارک کا تیسواں روزہ ہوگا اور جمعرات 13 مئی یکم شوال ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں 13 اپریل کو پہلا روزہ تھا، سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 11 اپریل (بروز اتوار) کو 29 شعبان 1442 تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024