• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سول ایوی ایشن نے جعلی پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ سفر کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا

شائع May 11, 2021
مسافروں نے جعلی منفی نتائج کے حامل جعلی پی سی آر کا استعمال کرکے پاکستان کا سفر کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
مسافروں نے جعلی منفی نتائج کے حامل جعلی پی سی آر کا استعمال کرکے پاکستان کا سفر کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے شدید تشویش کے ساتھ اس بات کا مشاہدہ کیا ہے کہ منفی نتائج کے حامل پی سی آر کے باوجود خصوصاً عرب ریاستوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آ رہے ہیں۔

سول ایوی ایشن نے 10 مئی کو جاری اعلامیے میں کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کرنے پر پتا چلا ہے کہ مسافروں نے جعلی منفی نتائج کے حامل جعلی پی سی آر کا استعمال کرکے پاکستان کا سفر کیا اور ناصرف ان کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کو خطرے میں ڈال دیا بلکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی سطح پر جاری کوششوں کو بھی ناکام بنا دیا۔

مزید پڑھیں: دوران پرواز پی آئی اے کے پائلٹس اور عملے کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد

اس سلسلے میں کہا گیا کہ اس قومی مقصد کے حصول کے لیے کردار ادا کرنے کی ذمے داری صرف اتھارٹی کی نہیں بلکہ ایئرلائن آپریٹرز سمیت اس ذمہ داری کو تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو بھی بانٹنا چاہیے۔

اتھارٹی نے پاکستان جانے والی تمام ایئر لائنز کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پاکستان سفر کرنے والے تمام مسافروں کے پاس حکومت کے منظور شدہ لیب سے ٹیسٹ کے نتائج ہوں اور کیو آر کوڈ کے بغیر کسی بھی ٹیسٹ کے نتائج قابل قبول نہیں ہوں گے۔

سول ایوی ایشن نے ایئر لائنز کو ہدایت کی کہ پروازوں کے لیے مسافروں کو سفر کی اجازت دینے سے قبل ناصرف ان کی اصلی رپورٹ جانچ کی جائے، جبکہ آئندہ جن مسافروں پاس ٹریک ایپ پر رجسٹرڈ نہیں انہیں پاکستان سفر کرنے کی اجزت نہیں ہو گی۔

پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے پالیسی پر نظر ثانی

اس ہفتے کے اوائل میں وفاقی حکومت نے اندرون ملک فضائی مسافروں کی پالیسی میں نظر ثانی کی اور دوطرفہ پروازوں پر سفر کرنے والے مقامی ایئرلائن کے ایسے عملے کو فلائٹ سے قبل پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا گیا ہے جو ایئرپورٹ سے باہر نہ نکلیں۔

تاہم دو طرفہ بین الاقوامی پروازوں پر جانے والے مقامی ایئر لائن کے ایسے عملے کو پاکستان سفر کرنے سے قبل ٹیسٹ کرانا ہو گا جو ایئرپورٹ سے باہر نکل گئے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: 2020 میں پی آئی اے کا آپریشنل خسارہ کم ہوکر 68 کروڑ روپے رہ گیا

نظرثانی شدہ پالیسی کے مطابق دوطرفہ پروازوں پر سفر کرنے والے مقامی ایئرلائن کے ایسے عملے کو پاکستان آنے سے قبل پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا گیا ہے جو ایئرپورٹ سے باہر نہ نکلے ہوں تاہم ایئر لائن کے عملے کے بیرون ملک ہوائی اڈوں سے باہر جانے والے عملے کو پاکستان سفر سے قبل منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانا ہو گی۔

کسی بھی ملک سے پاکستان جانے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے قبل کیے گئے منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہو گی جبکہ 'کیٹیگری سی' کے ممالک کے سفر پر پابندی عائد ہے سوائے ان ممالک کے جن کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے استثنیٰ دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024