• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بیک وقت 9 بچوں کو جنم دینے والی خاتون کے شوہر کا رد عمل سامنے آگیا

شائع May 11, 2021
حلیمہ سیسی اور قادر عربی نے 2017 میں شادی کی تھی—فوٹو: ڈیلی میل
حلیمہ سیسی اور قادر عربی نے 2017 میں شادی کی تھی—فوٹو: ڈیلی میل

رواں ماہ 5 مئی کو بیک وقت 9 بچوں کو جنم دینے والی افریقی ملک مالی کی خاتون کے شوہر نے کہا ہے کہ ان کے ہاں پیدا ہونے والے تمام بچے انہیں خدا کی طرف سے ملنے والا تحفہ ہیں۔

مالی کی 25 سالہ خاتون حلیمہ سیسی نے 5 مئی کو افریقی ملک مراکش میں بیک وقت 9 بچوں کو جنم دیا تھا، ان کے ہاں 5 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہوئی تھیں۔

اگر حلیمہ سیسی کے تمام بچے زندہ بچ گئے تو وہ ایک نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی اور وہ دنیا کی پہلی خاتون بن جائیں گی، جن کے ہاں پیدا ہونے والے 9 ہی بچے صحت مند ہوں گے۔

ان سے قبل 2009 میں امریکی خاتون نادیہ سلیمان کے ہاں پیدا ہونے والے 8 ہی بچے زندہ ہیں۔

حلیمہ سیسی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے بچوں کی بھی انتہائی نگہداشت کی جا رہی ہے۔

برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق حلیمہ سیسی کے تمام بچوں کو انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے، جہاں وہ مزید ڈھائی سے تین ماہ تک رہیں گے جب کہ خود خاتون بھی چند ماہ تک وہیں زیر علاج رہیں گی۔

جوڑے کو پہلے بھی ایک بیٹی ہے—فوٹو: ڈیلی میل
جوڑے کو پہلے بھی ایک بیٹی ہے—فوٹو: ڈیلی میل

ابھی اگرچہ ماں اور بچوں کی صحت زیادہ اچھی نہیں ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ ان کی صحت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب حلیمہ سیسی کے شوہر 35 سالہ قادر عربی بھی سامنے آگئے ہیں، جنہوں نے اپنے ہاں 9 بچوں کی پیدائش کو خدا کا تحفہ قرار دیا اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ بچوں سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔

میل آن لائن کو دیے گئے انٹرویو میں قادر عربی نے بتایا کہ انہیں ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ ان کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش ہوگی مگر ان کے ہاں 2 زائد بچوں نے جنم لیا ہے اور مذکورہ دو زائد بچے ان کے لیے خصوصی تحفہ ہیں اور وہ انہیں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

خاتون کے شوہر فوج میں سول ملازم ہیں—فوٹو: ڈیلی میل
خاتون کے شوہر فوج میں سول ملازم ہیں—فوٹو: ڈیلی میل

انہوں نے اپنے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ جس خدا نے انہیں پیدا کیا، وہی خدا ان کی پرورش بھی کرے گا۔

قادر عربی کے مطابق وہ مالی فوج میں سول ملازم ہیں اور ان کا عہدہ تقریبا کیپٹن کے برابر ہے اور انہیں پہلی بھی ڈھائی سالہ بیٹی ہیں، جو اس وقت ان کے ہمراہ مالی میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افریقی خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش

قادر عربی کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث نافذ سفری پابندیوں کی وجہ سے ان کا فوری طور پر مراکش جانا ممکن نہیں تاہم ان کے تمام دستاویزات مکمل ہیں اور نرمیاں ہوتے ہی وہ اپنے 9 بچوں کو دیکھنے مراکش جائیں گے۔

قادر عربی کے مطابق وہ اہلیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں، ان کی اہلیہ اور بچوں کی صحت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔

قادر عربی نے بتایا کہ انہوں نے حلیمہ سے 2017 میں شادی کی تھی اور شادی کے ایک سال بعد ہی ان کے ہاں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی۔

خاتون اور ان کے بچے چند ماہ تک ہسپتال میں ہی رہیں گے—فوٹو: رائٹرز
خاتون اور ان کے بچے چند ماہ تک ہسپتال میں ہی رہیں گے—فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024