• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سلمان خان کی فلم 'رادھے' کے گانے کا تیز ترین ریکارڈ

شائع May 10, 2021
اس سے قبل یہ ریکارڈ سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کی فلم 'سمبا' کے گانے ' آنکھ مارے' کے پاس تھا— فوٹو: اسکرین شاٹ
اس سے قبل یہ ریکارڈ سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کی فلم 'سمبا' کے گانے ' آنکھ مارے' کے پاس تھا— فوٹو: اسکرین شاٹ

عید پر ریلیز ہونے والی بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی فلم 'رادھے' کے گانے 'سیٹی مار' نے محض 10روز میں 10 کروڑ ویوز کا ریکارڈ بنالیا ہے۔

رادھے کا پہلا گانا 'سیٹی مار' گزشتہ ہفتے ریلیز ہوا تھا جسے مداحوں نے بہت زیادہ پسند کیا اور یہ کچھ ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگیا۔

گانے میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ دیشا پٹانی بھی موجود ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ سال کا مقبول ترین بولی وڈ گانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی فلم 'رادھے' کا ٹریلر ریلیز

'سیٹی مار' گانے نے صرف 10 روز میں یوٹیوب پر 10 کروڑ ویوز کا سنگ میل عبور کیا اور یہ یوٹیوب پر تیز ترین ریکارڈ بنانے والا پہلا بھارتی گانا بن گیا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کی فلم 'سمبا' کے گانے 'آنکھ مارے' کے پاس تھا۔

'آنکھ مارے' کو 11 دن میں 10 کروڑ سے زائد صارفین نے دیکھا تھا 'تاہم سیٹی مار' یہ ریکارڈ 10 روز میں بنا کر آگے نکل گیا۔

'سیٹی مار' گانے کے یہ سنگِ میل عبور کرنے کی خبر 'ایس کے' فلمز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 'رادھے' میں سلمان خان ایک پولیس افسر کا کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں جو اپنے طریقے سے کام کرتا ہے۔

وہ اس فلم میں بنیادی طور پر 'انکاؤنٹر اسپیشلسٹ' کا کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی اس فلم میں 'وانٹڈ' کی جھلک اور 'دبنگ' کے ڈائیلاگز کا حوالہ بھی نظر آئے گا۔

'رادھے' فلم میں سلمان خان میں ڈرگ مافیا کا خاتمے کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

'رادھے' کے فلمسازوں نے فلم کو 13 مئی کو تھیٹرز کے ساتھ ساتھ زی فائیو کے پے پر ویو میڈیم زی پلیکس پر اسی دن ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

'رادھے' بھارت کی پہلی ہندی فلم ہوگی جو ایک ہی دن میں متعدد پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کا عید پر فلم 'رادھے' ریلیز کرنے کا اعلان

خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی سے قبل رادھے فلم کی شوٹنگ مکمل ہوجانی تھی لیکن عالمی وبا کی وجہ سے مارچ کے مہینے میں بھارت میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ التوا کا شکار ہوگئی تھی۔

سلمان خان نے اکتوبر 2020 کے اوائل میں فلم کی شوٹنگ شروع کی تھی جو اسی ماہ مکمل ہوگئی تھی۔

انہوں نے 4 اکتوبر کو سیٹ سے شوٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ساڑھے 6 ماہ بعد شوٹ پر واپسی۔

فلم کی ہدایات پربھو دیوا نے دی ہیں جو دبنگ اور وانٹڈ کے بعد سلمان خان اور پربھو دیوا کا تیسرا پروجیکٹ ہے۔

رادھے فلم میں رندیپ ہدا اور جیکی شروف سمیت دیشا پٹانی اور میگھا آکاش بھی اداکاری کررہے ہیں جبکہ ایک گانے میں جیکولین فرنینڈس بھی موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024