• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

جب ایک سیاح شیشے کا پل ٹوٹنے پر پھنس گیا

شائع May 10, 2021
— فوٹو بشکریہ ویبو
— فوٹو بشکریہ ویبو

چین میں ایک شیشے کے پل میں ایک سیاح اس وقت پھنس گیا جب اس کے شیشے اچانک ٹوٹ گئے۔

شمال مشرقی چین کے صوبہ جیلین میں اس جھولتے پل کا شیشے سے بنا فرش اچانک چکناچور ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق لونگ جیانگ نامی شہر میں 100 میٹر بلندی پر واقع پل پر سیاح نیچے کا نظارہ دیکھ رہا تھا جب اچانک تند و تیز ہوا چلنا شروع ہوگئی۔

150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تند و تنز ہوا کے نتیجے میں پل کے متعدد گلاس پینل ٹوٹ گئے اور سیاح درمیان میں پھنس گیا۔

اس سیاح کو فائر فائٹرز، پولیس اور مقامی حکام نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد وہاں سے نکالا۔

چینی سوشل میڈیا پر شیئر تصاویر میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جو پل کی سائیڈ کو پکڑے کھڑا ہے جبکہ اس کے ارگرد شیشے کے پینل ٹوٹ چکے ہیں اور سوراخ نظر آرہے ہیں۔

اس حوالے سے تصاویر کو سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

اس حادثے میں نامعلوم سیاح کو کوئی نقصان نہیں پہنچا مگر ہسپتال میں اس کا مکمل طبی معائنہ ہوا۔

چینی سوشل میڈیا سائٹ میں لوگوں نے اس واقعے کو بھیانک خواب قرار دیا۔

ایک شخص نے لکھا ‘حالیہ برسوں میں متعدد گلاس برج تعمیر ہوئے ہیں اور سیاحوں میں مقبول بھی ہیں، مگر ہم کس طرح ان کے محفوظ ہونے کی یقین دہانی کراسکتے ہیں؟’

چین میں اس طرح کے پل سیاحوں میں بہت زیادہ مقبول ہیں جن میں صوبہ ہونان میں واقع 430 میٹر کا پل سب سے زیادہ مشہور ہے جو ایک کھائی کو عبور کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

سیاح کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024