• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے پالیسی میں تبدیلی

شائع May 10, 2021
کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی ہوگی—فائل فوٹو: اے ایف پی
کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی ہوگی—فائل فوٹو: اے ایف پی

راولپنڈی: وفاقی حکومت نے اندرونِ ملک آنے والے مسافروں کے لیے پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے دو طرفہ پروازوں کا وہ مقامی عملہ جو ایئرپورٹ سے باہر نہیں آئے گا اسے پاکستان آمد سے قبل آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ سے استثنٰی دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تاہم دو طرفہ مقامی پروازوں کا وہ عملہ جو ایئرپورٹ سے باہر آئے گا اس کے لیے پاکستان آنے سے قبل ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

نظرِ ثانی شدہ پالیسی کے مطابق 'مقامی ایئرلائنز کے 2 طرفہ پروازوں پر کام کرنے والے اس عملے کو جو ایئرپورٹ سے باہر نہیں آئے گا اسے پاکستان سفر سے پہلے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ سے استسثنیٰ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا نے پاکستان اور بھارت سے مسافر پروازوں پر پابندی عائد کردی

تاہم ایئرپورٹ سے باہر جانے والے عملے کے لیے پاکستان کے سفر سے قبل آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ درکار ہوگی۔

علاوہ ازیں کسی بھی ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے سفر سے 72 گھنٹے پہلے کروائے گئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانی ضروری ہوگی۔

علاوہ ازیں کیٹیگری 'سی' میں شامل ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی ہوگی سوائے ان ممالک کے جنہیں این سی او سی کی استثنیٰ کمیٹی نے مستثنیٰ قرار دیا ہو۔

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مقامی ایئرپورٹ پر مسافروں کے رش سے بچنے کے لیے این سی او سی کی رہنما ہدایات کے تحت کچھ پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔

مزید پڑھیں: دوران پرواز پی آئی اے کے پائلٹس اور عملے کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ریاض سے لاہور آنے والی پی کے-9726 اب سیالکوٹ اترے گی جبکہ لاہور سے دمام جانے والی پی کے9247 اب سیالکوٹ سے دمام جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابوظبی سے اسلام آباد آنے والی پی کے 262 اب پشاور اترے گی۔

اسی طرح اسلام آباد سے القاسم جانے والی پرواز اب پشاور سے روانہ ہوگی، تمام مسافروں کو آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ مسافر مزید تفصیلات کے لیے پی آئی اے کے کال سینٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے کی خصوصی پرواز سائنوویک کووڈ 19 ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لے کر اتوار کے روز اسلام آباد پہنچی۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ خصوصی پرواز پی کے 6852 چین سے کنسائنمنٹ لے کر شام 4 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتری تھی۔


یہ خبر 10 مئی 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024