• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان میں مافیاز پرانے نظام کو بچانا چاہتی ہیں، وزیراعظم

شائع May 9, 2021
وزیراعظم عمران خان نے جدہ میں تقریب سے خطاب کیا—فوٹو: ڈان نیوز
وزیراعظم عمران خان نے جدہ میں تقریب سے خطاب کیا—فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں جو پرانے نظام کو بچانا چاہتے ہیں لیکن اب تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا۔

جدہ میں ڈیجیٹل روشن پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ روشن ڈیجیٹل ایک زبردست پروگرام ہے اور سمندر پار پاکستانیوں کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے اور بیرونی زرمبادلہ بڑھانے کے لیے کام کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت فیصلہ کن لمحہ ہے، ایک طرف پرانا اسٹیٹس کو بیٹھا ہوا ہے، مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں جو پرانے نظام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری طرف پاکستان کے پورے عوام میرے ساتھ ہیں جو تبدیلی اور قانون کی بالادستی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، یہ اصل میں قانون کی بالادستی کی جدوجہد ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ معاشرہ آگے جاتا ہے جہاں قانون کی بالادستی یعنی قانون کی حکمرانی ہے، جہاں طاقت کی حکمرانی ہے اس معاشرے نے آج تک ترقی نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف انسانیت اور انصاف کا نظام ہے جبکہ دوسری جنگل کا نظام ہے، طاقت کی بالادستی جہاں ہو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف پرانا اسٹیٹس کو اور مافیاز ہیں جو کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور سب اکٹھے ہیں، دوسری طرف عوام اورہماری حکومت ایک تبدیلی کے لیے لڑ رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا کیونکہ ملک کے اندر آگاہی ہے اور قوم مسائل کو سمجھ گئی ہے جو پہلے نہیں تھی، اس کی وجہ سوشل میڈیا ہے، نوجوانوں کے پاس وہ معلومات ہیں جو پہلے کبھی تھی نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پارٹی اقتدار میں سوشل میڈیا اور نوجوانوں کی وجہ سے آئی، یہ تبدیلی بھی نوجوانوں کی وجہ آرہی ہے۔

حاضرین کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ آپ یہاں اخبارات میں پڑھتے ہوں گے کہ بڑی مایوسی کی چیزیں آرہی ہیں تو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب جس طرف یہ جدوجہد جارہی ہے وہ اس پاکستان کی ہے جو 70 سال قبل بننا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ لوگوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ بہت جلد اس ںئے پاکستان کو دیکھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024