عید الفطر پر سام سنگ کے فونز کی قیمتوں میں کمی
سام سنگ نے عید الفطر کے موقع پر پاکستان میں اپنے مختلف اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جبکہ کچھ کے ساتھ خصوصی انعامات بھی دیئے جائیں گے۔
خیال رہے کہ سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
سام سنگ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر جن فونز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے وہ صرف کمپنی کے ای اسٹور سے ہی خریدیں جاسکیں گے۔
سام سنگ نے نئے فلیگ شب ایس 21 سیریز کے فونز کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی کی ہے۔
کمپنی نے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 21 کی قیمت میں 20 ہزار روپے کمی کی ہے اور یہ ایک لاکھ 69 ہزار 999 روپے کی بجائے ایک لاکھ 49 ہزار 999 روپے دستیاب ہوگا جس کے ساتھ بڈز پلس اور اڈاپٹر بھی مفت دیا جائے گا۔
اسی طرح ایس 21 پلس کی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 999 روپے سے کم کرکے ایک لاکھ 84 ہزار 999روپے (مفت بڈز لائیو و اڈاپٹر) جبکہ گلیکسی ایس 21 الٹرا 2 لاکھ 29 ہزار 999 روپے کی بجائے 2 لاکھ 16 ہزار 999 روپے (مفت بڈز پرو و اڈاپٹر) میں دستیاب ہوگا۔
اسی طرح گلیکسی گلیکسی 52 اور اے 72 کی قیمت میں تو کمی نہیں کی گئی مگر ان کے ساتھ مفت گلیکسی اسمارٹ ٹیگ دیا جائے گا جبکہ گلیکسی اے 32 ایک ہزار روپے کی رعایت کے ساتھ 41 ہزار 999 روپے کی بجائے 40 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔
کمپنی نے گلیکسی اے 71، اے 51 ، اے 31، اے 12 ، اے 02 ایس اور گلیکسی اے 02 (مختلف اسٹوریج ماڈلز) کی قیمتوں میں کمی کا بھی اعلان کیا ہے۔
گلیکسی اے 71 کی قیمت ساڑھے 6 ہزار روپے کمی سے 67 ہزار 999 روپے سے 61 ہزار 499 روپے کردی گئی ہے۔
گلیکسی اے 51 کو 6 ہزار روپے سستا کیا گیا جو 54 ہزار 999 روپے کی بجائے 48 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔
گلیکسی اے 31 کو 36 ہزار 999 روپے کی بجائے 32 ہزار 999 روپے میں خریدا جاسکے گا، یعنی 4 ہزار روپے کی رعایت دی گئی ہے۔
گلیکسی اے 12 کی قیمت 700 روپے کمی کے بعد 28 ہزار 999 روپے کی بجائے 28 ہزار 299 کردی گئی ہے۔
گلیکسی اے 02 ایس بھی 700 روپے سستا کیا گیا ہے اور یہ 19 ہزار 999 روپے کی بجائے 19 ہزار 299 روپے میں دستیاب ہوگا۔
گلیکسی اے 02 18 سو روپے کمی کے ساتھ 17 ہزار 999 روپے کی بجائے 16 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔