• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

انوپم کھیر نے کرن کھیر کی موت کی افواہوں کو مسترد کردیا

شائع May 9, 2021
انوپم کھیر نے یکم اپریل کو اہلیہ میں کینسر کی تشخیص کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
انوپم کھیر نے یکم اپریل کو اہلیہ میں کینسر کی تشخیص کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنی اہلیہ، اداکارہ اور بھارتی لوک سبھا کی رکن کرن کھیر کی موت کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2 روز سے کرن کھیر کے انتقال کی خبریں انٹرنیٹ پر گردش کررہی تھیں۔

جس کے بعد انوپم کھیر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ منفی خبریں نہ پھیلائیں۔

مزید پڑھیں: کرن کھیر بلڈ کینسر کا شکار ہوگئیں

انوپم کھیر نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں کہا کہ 'کرن کھیر کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبریں جھوٹی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ کرن کھیر بالکل ٹھیک ہیں بلکہ انہوں نے تو جمعہ کے روز کووڈ ویکسین کا دوسرا ڈوز بھی لگوایا ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ 'میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ منفی خبریں نہ پھیلائیں اور محفوظ رہیں'۔

اس سے قبل یکم اپریل کو انوپم کھیر اور ان کے بیٹے سکندر کھیر نے کرن کھیر میں کینسر کی تشخیص کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سونالی باندرے کینسر کے علاج کے دوران ‘رو پڑیں‘

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انوپم کھیر نے کہا تھا کہ 'افواہوں سے صورتحال بہتر نہیں ہوتی لہذا میں اور سکندر سب کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ کرن میں ملٹیپل مائیلوما بلڈ کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی ہے'۔

انوپم کھیر نے بتایا تھا کہ 'کرن کھیر کا علاج جاری ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہوں گی'۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ان کا علاج بہترین ڈاکٹرز کررہے ہیں، وہ ہمیشہ ایک فائٹر رہی ہیں اور آگے بڑھتی ہیں۔

کرن کھیر میں نومبر 2020 میں بلڈ کینسر کی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب 11 نومبر کو انہیں بازو کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے چندی گڑھ کے ہسپتال لے جایا گیا تھا جبکہ انہیں فریکچر یا کچھ اور نہیں ہوا تھا۔

کرن کھیر خود بھی حیران تھیں کیونکہ وہ گری بھی نہیں تھی کہ چوٹ لگنے سے ایسا ہوا ہو۔

—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس
—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس

تاہم جب پیٹ اسکین کیا گیا تو ان کے بائیں کندھے اور دائیں بازو میں ملٹیپل مائلوما کی تشخیص ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ملٹیپل مائیلوما خون میں موجود پلازما کے خلیوں کا کینسر ہے جو کسی بھی انفیکشن سے بچاؤ کی اینٹی باڈیز بناتے ہیں۔

کرن کھیر سے قبل بولی وڈ میں اداکار سنجے دت عرفان خان، رشی کپور، سونالی باندرے میں بھی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

عرفان خان اور رشی کپور بیماری سے کافی عرصے تک لڑنے کے بعد گزشتہ برس چل بسے تھے جبکہ سنجے دت اور سونالی باندرے نے موذی مرض پر کافی حد تک قابو پالیا تھا۔

—فائل فوٹو: انوپم کھیر انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انوپم کھیر انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024