• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کنگنا رناوٹ بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

شائع May 8, 2021
کنگنا رناوٹ نے 8 مئی کو خود میں بیماری کی تشخیص کی تصدیق کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کنگنا رناوٹ نے 8 مئی کو خود میں بیماری کی تشخیص کی تصدیق کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کورونا کی دوسری بدترین لہر کا شکار ملک بھارت میں جہاں 7 اور 8 مئی کو چار لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وہیں اداکارہ کنگنا رناوٹ بھی اس کا شکار ہوگئیں۔

کنگنا رناوٹ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کے جسم میں کب سے وائرس موجود ہے، تاہم اب انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو انہیں پتہ چلا کہ وہ کورونا کا شکار ہو چکی ہیں۔

اداکارہ نے یوگا کرنے کی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دن سے وہ آنکھوں میں جلن اور تھکاوٹ محسوس کر رہی تھیں مگر انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ انہیں کورونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون، والدین اور بہن سمیت کورونا کا شکار

کنگنا رناوٹ کے مطابق وہ ممبئی سے اپنی آبائی ریاست ہماچل پردیش جانے کی تیاریوں میں تھیں اور انہوں نے اپنے آبائی گھر جانے سے قبل ٹیسٹ کروایا جو کہ بدقسمتی سے مثبت آیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ کورونا کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے وبا سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی۔

کنگنا رناوٹ سے قبل اداکارہ دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف اور اکشے کمار سمیت کئی شوبز شخصیات بھی کورونا کا شکار ہوئی تھیں، تاہم زیادہ تر شخصیات دو سے تین ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھیں: شلپا شیٹھی کے اہلخانہ کورونا وائرس کا شکار

گزشتہ برس سے اب تک درجنوں شوبز شخصیات اور ان کے اہل خانہ کورونا کا شکار بن چکے ہیں، تاہم زیادہ تر افراد 15 سے 30 دن کے اندر صحت یاب ہوگئے تھے۔

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے خطرناک ہونے سے دیگر لوگوں کی طرح شوبز شخصیات بھی تیزی سے بیماری کا شکار بن رہی ہیں اور 20 اپریل سے 6 مئی تک بھارت کی 16 شوبز شخصیات کورونا سے ہلاک بھی ہوچکی ہیں۔

بھارت میں گزشتہ دو ہفتوں سے یومیہ ساڑھے تین سے چار لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جب کہ یومیہ ہلاکتیں بھی ساڑھے تین ہزار سے 4 ہزار تک ہو رہی ہیں۔

بھارت میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد سوا دو کروڑ تک جا پہنچی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

بھارت میں 7 اور 8 مئی کو 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 10 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 4 ہزار 187 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024