• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

افطار میں آج منفرد پیزا پوری بنائیں

شائع May 7, 2021
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

پانی پوری (گول گپے) کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ کھائی جاسکتی ہے اور اس کا تو نام سنتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے۔

یوں تو پانی پوری عموما بازار سے خرید کر کھائی جاتی ہے اور گھر میں بھی مختلف ترکیبوں سے تیار کی جاتی ہے۔

پانی پوری تو اکثر کھائی جاتی ہے مگر کیا آپ نے کبھی پیزا پوری کھائی ہے؟ جس میں پانی پوری کا دیسی اور پیزا کا بدیسی ذائقہ ایک ساتھ شامل ہے۔

ٰیہاں مزیدار اور منفرد پیزا پوری کی ترکیب بیان کی جارہی ہے جو افطاری کے لیے بھی آزمائی جاسکتی ہے اور یقیناً پسند آئے گی۔

اجزا

پوری کے لیے

میدہ-ایک کپ

سوجی-ایک کپ

نمک- حسبِ ذائقہ

گرم پانی- حسبِ ضرورت

تیل- تلنے کے لیے

پیزا اسٹفننگ کے لیے

پیاز- ایک چوتھائی کپ

ٹماٹر-ایک چوتھائی کپ

شملہ مرچ- ایک چوتھائی کپ

کارنز- ایک چوتھائی کپ (ابلے ہوئے)

پیزا ساس- 3 کھانے کے چمچ

نمک- حسبِ ذائقہ

کالی مرچ پاؤڈر- ایک چائے کا چمچ

کُٹی لال مرچیں- ایک چائے کا چمچ

اوریگانو- آدھا چائے کا چمچ

رانچ ساس کے لیے

مایو نیز- ایک کپ

کریم - آدھا کپ

سرکہ- کھانے کا چمچ

نمک- حسبِ ذائقہ

کالی مرچ پاؤڈر- آدھا چائے کا چمچ

پیپریکا پاؤڈر -آدھا چائے کا چمچ

لہسن پاؤڈر- ایک چائے کا چمچ

پیاز پاؤڈر -ایک چائے کا چمچ

پاؤڈرڈ شوگر 1کھانے کا چمچ

خشک تھائم- آدھا چائے کا چمچ

اوریگانو- آدھا چائے کا چمچ

اسمبلنگ

گول گپے - حسبِ ضرورت

پیزا اسٹفنگ حسبِ ضرورت

چیز- حسبِ ضرورت

کٹی لال مرچیں- حسبِ ضرورت

اوریگانو- حسبِ ضرورت

ترکیب

گول گپے بنانے کے لیے ایک باؤل میں میدہ، سوجی، نمک اور پانی ڈال کر نرم گوندھ لیں اور گیلے کپڑے سے ڈھک کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں۔

اب اس ڈو کو 4 برابر حصوں میں کاٹ لیں اور بیل لیں، ڈو کو جتنا پتلا بیلا جائے گا، گول گپے اتنے ہی کرسپی ہوں گے۔

اس کے بعد ڈو کو گول شکل میں بیل لیں اور ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے انہیں فرائی کر لیں۔

پیزا اسٹفنگ بنانے کے لیے ایک باؤل میں پیاز، ٹماٹر، سبز شملا مرچ، کارنز، پیزا ساس، نمک، کالی مرچ پاؤڈر، اوریگانو اور کٹی لال مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

رانچ ساس بنانے کے لیے ایک باؤل میں مایونیز، کریم، سرکہ، نمک، کالی مرچ پاؤڈر، پیپریکا پاؤڈر، لہسن پاؤڈر، پیاز، پاؤڈرڈ شوگر، اوریگانو اور ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

اسمبلنگ کے لیے گول گپوں کے اوپر سوراخ کریں اور اس میں تیار کی ہوئی پیزا اسٹفنگ بھر دیں۔

اب اس پر چیز، کٹی لال مرچیں اور اوریگانو چھڑک دیں۔

ان گول گپوں کو 2 سے 3 منٹ یا چیز پگھلنے تک مائیکر ویو کریں اور مزیدار پوری پیزا کا لطف اٹھائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024