• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے یوٹیوب چینل کھول لیا

شائع May 7, 2021
جوڑے کی ویڈیو کو کافی سراہا گیا—اسکرین شاٹ
جوڑے کی ویڈیو کو کافی سراہا گیا—اسکرین شاٹ

برطانوی شہزادہ ڈیوک آف کیمبرج ولیم نے اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیتھرائن کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ مداحوں سے بہتر روابط رکھنے اور انہیں اپنی معلومات سے آگاہ کرنے کے لیے ذاتی یوٹیوب چینل کھول لیا۔

سوشل میڈیا کی بڑھتی مقبولیت کے حالیہ دور میں برطانوی شاہی خاندان نے لوگوں سے بہتر روابط کے لیے تقریبا تمام ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کیا ہے اور جہاں شاہی محل کا آفیشل یوٹیوب چینل موجود ہے، وہیں شاہی محل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیں۔

اسی طرح شاہی خاندان کے تمام جوڑوں یعنی شہزادہ ولیم خود کے اور ان کے والد اور بھائی شہزادہ ہیری کے بھی الگ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیں۔

تاہم شہزادہ ولیم نے اہلیہ کے ہمراہ ذاتی یوٹیوب چینل کھول لیا تاکہ اپنے مداحوں اور دنیا بھر کے عوام کو اپنے فلاحی منصوبوں اور سرگرمیوں سے بہتر انداز میں باخبر رکھا جا سکے۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے 5 مئی کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پوسٹس میں بتایا کہ انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا، جس پر انہوں نے محض 25 سیکنڈز کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی۔

شاہی جوڑے کے یوٹیوب چینل کو دیکھتے ہی دیکھتے چار لاکھ کے قریب افراد نے سبسکرائب کردیا جب کہ ان کی مختصر ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

شاہی جوڑے کی پہلی ویڈیو پر ایک ہزار سے زائد افراد نے کمنٹس کرکے ان کی کوشش کو سراہا اور لکھا کہ وہ جوڑے کی جانب سے مزید تفریحی اور معلوماتی ویڈیوز جاری کرنے کے منتظر ہیں۔

ویڈیو کے آغاز میں ہی جوڑے نے 2019 میں پاکستانی دورے کے دوران لاہور کی بادشاہی مسجد کی جھلک دکھائی — فائل فوٹو: اے ایف پی
ویڈیو کے آغاز میں ہی جوڑے نے 2019 میں پاکستانی دورے کے دوران لاہور کی بادشاہی مسجد کی جھلک دکھائی — فائل فوٹو: اے ایف پی

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے جو مختصر ویڈیو شیئر کی، اس کی پہلی جھلک میں ہی انہوں نے 2019 میں کیے گئے تاریخی پاکستانی دورے کی جھلکیاں دکھائی ہیں، جس میں کیٹ مڈلٹن کو پاکستانی لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

جوڑے کی مختصر ویڈیو میں دنیا کے مختلف ممالک کے دوروں کی جھلکیوں سمیت ان کی جانب سے مختلف فلاحی پروگراموں میں کی گئی شرکت کی جھلکیاں بھی شامل ہیں جب کہ ویڈیو میں ذاتی اور خاندانی تصاویر اور ویڈیوز کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں۔

شاہی جوڑے نے یوٹیوب چینل ایک ایسے وقت میں کھولا ہے جب کہ شہزادہ ولیم کے دادا شہزادہ فلپ کا 3 ہفتے قبل ہی انتقال ہوا تھا، وہ 99 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024