• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گوگل کا ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن بائی ڈیفالٹ آن کرنے کا اعلان

شائع May 6, 2021
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل نے صارفین کے اکاؤنٹس کو تحفظ کے لیے اہم ترین قدم لیتے ہوئے ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن کو بائی ڈیفالٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے پاس ورڈز کے عالمی دن کے موقع پر ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ بہت جلد صارفین کے آکاؤنٹس میں ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن ان ایبل کردیا جائے گا۔

ایک بار ان ایبل ہونے کے بعد گوگل اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونے کی کوشش پر صارف کے اسمارٹ فون پر ایک پروموٹ کے ذریعے شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔

بلاگ میں بتایا گیا کہ سائن ان کے لیے موبائل ڈیوائسز کو استعمال کرنے سے لوگوں کو پاس ورڈ سے ہٹ کر زیادہ محفوظ ذریعہ مل سکے گا۔

روایتی ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن کا فیچر اپنی جگہ موجود رہے گا اور صارف فزیکل سیکیورٹی کی جیسے گوگل ٹائٹن کو استعمال کرسکے گا۔

گوگل کی جانب سے 2019 میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کو بطور سیکیورٹی کی کے طور پر استعمال کرنے کے آپشن کا اضافہ کیا گیا تھا اور اب یہ سہولت آئی فونز میں بھی دی جارہی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نئی مہم ایسے مستقبل کے لیے ہے جب ایک دن صارف کو پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔

گوگل کے مطابق صرف امریکا میں ہی 66 فیصد صارفین نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ایک پاس ورڈ کو متعدد سائٹس پر لاگ ان کے لیے استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے اکاؤنٹس کو ہیکنگ سے بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

گوگل نے صارفین کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ سیٹںگز میں موجود کوئیک سیکیورٹی چیک اپ کے ذریعے اکاؤنٹس کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024