• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہواوے کی اسمارٹ واچ پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

شائع May 6, 2021
— فوٹو بشکریہ ہواوے
— فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے کی اسماٹ واچ کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

ہواوے واچ فٹ اس کمپنی کی پہلی اسپورٹس اسمارٹ واچ ہے جس میں متعدد انیمیٹڈ فٹنس کورسز، ورک آؤٹ موڈز اور ہیلتھ ٹرینگ فیچرز موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق جسمانی فٹنس کے خواشمند افراد کے لیے یہ اسماٹ واچ بہت مفید ہے۔

اسمارٹ واچ میں جسمانی کارکردگی کی ٹریکنگ کے لیے 96 ورک آؤٹ موڈز موجود ہیں۔

اسی طرح دل کی دھڑکن کی رفتار، کیلوریز، ورزش اور دیگر ڈیٹا بھی اس اسمارٹ واچ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق دھڑکن کی مانیٹرنگ کرنے والی ٹیکنالوجی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دھڑکن کی رفتار یں تبدیلیاں ایک انفوگراف بھی دکھائے گی جبکہ دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی سے بھی الرٹ کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

اس اسمارٹ واچ میں 1.64 انچ کا امولیڈ ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 130 مختلف واچ فیس ڈیزائن آپشنز موجود ہیں۔

اس گھڑی میں آل ویز آن ڈسپلے کا فیچر بھی موجود ہے۔

پاکستان میں اس اسمارٹ واچ کی قیمت 21 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024