• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

عورت مظلوم ہے نہ اسے اس طرح پیش کیا جائے، جویریہ عباسی

شائع May 6, 2021
دونوں کی شادی 10 سال تک چلی—فائل فوٹو: فیس بک
دونوں کی شادی 10 سال تک چلی—فائل فوٹو: فیس بک

دل، دیا دہلیز، دوراہا، بے قصور، بدگمان، تمنا، گھسی پٹی محبت اور رقص بسمل‘ سمیت دیگر ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ جویریہ عباسی کا کہنا ہے کہ اب لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ عورت مظلوم نہیں اور نہ ہی اسے ایسا بناکر پیش کرنا چاہیے۔

جویریہ عباسی نے ندا یاسر کے رمضان شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں خاتون کمزور نہیں ہے اور اب عورتوں کو بھی سمجھنا چاہیے کہ اگر ان کے سر پر مرد کا سایہ نہیں ہے تو وہ تنہا اور کمزور ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ آج کل کی خواتین مظلوم نہیں ہے اور کم از کم وہ تو بالکل نہیں ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب کسی شادی شدہ جوڑے کے درمیان طلاق ہوجائے تو یہ سمجھنا غلط ہے کہ دونوں میں سے کوئی غلط ہوگا، تب ہی ان کے درمیان طلاق ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات میاں اور بیوی کی کیمسٹری نہیں ملتی، جس وجہ سے ان کے درمیان طلاق ہوجاتی ہے۔

اسی پروگرام میں انہوں نے اپنی طلاق پر بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کی اور شمعون عباسی کی شادی 10 سال تک چل سکی تھی۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے نوجوانی میں 1997میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی، جو اس وقت اداکاری کرتی دکھائی دیتی ہیں اور وہ اپنی والدہ کے ہمراہ رہتی ہیں۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ جس وقت جویریہ اور شمعون عباسی نے شادی کی، اس وقت وہ سوتیلے بہن و بھائی کے طور پر ایک ہی گھر میں رہ رہے تھے لیکن دونوں میں محبت استوار ہونے کے بعد دونوں نے شادی کی۔

بتایا کہ زیادہ تر لوگ ان کے اور شمعون عباسی کے رشتے کے حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہوتے ہیں اور لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آتا کہ آخر اداکارہ انوشے عباسی ہم دونوں میں سے کس کی بہن ہیں؟

اداکارہ نے بتایا کہ دراصل انوشے عباسی ان کی اور ان کے سابق شوہر شمعون عباسی کی مشترکہ سوتیلی بہن ہیں، کیوں کہ ان کی پیدائش ان دونوں کے والدین کی شادی کے بعد ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سمجھ نہیں آتا کہ لوگ علیحدگی پر روتے کیوں ہیں، جویریہ عباسی

اداکارہ کے مطابق ابتدائی طور پر ان کی والدہ اور شمعون عباسی کے والد نے شادی کی اور ان کا خیال تھا کہ اس سے ان دونوں کے بچوں کو ایک گھر ملنے سمیت والدین بھی مل جائیں گے۔

جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ والدین کی شادی کے بعد انہوں نے اور شمعون عباسی نے بھی شادی کی اور ان کی رخصتی ماموں کے گھر سے کرائی گئی تھی اور وہ اسی گھر میں بیاہ کر لائی گئیں، جہاں وہ پہلے ہی رہتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ والدین کی شادی ہوجانے کے بعد ایک طرح سے وہ اور ان کے سابق شوہر شمعون عباسی سوتیلے بھائی بھی ہوئے۔

جویریہ اور شمعون عباسی کی بیٹی عنزیلہ بھی اداکارہ ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
جویریہ اور شمعون عباسی کی بیٹی عنزیلہ بھی اداکارہ ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

انہوں نے شائقین کو واضح طور پر بتایا کہ انوشے عباسی ان کی والدہ اور شمعون عباسی کے والد کی بیٹی ہیں اور اس حساب سے وہ ان کی اور ان کے سابق شوہر کی مشترکہ سوتیلی بہن ہیں۔

خیال رہے کہ جویریہ عباسی سے طلاق کے تین سال بعد شمعون عباسی نے اداکارہ حمیمہ ملک سے 2010 میں شادی کی تھی مگر بدقسمتی سے ان کی دوسری شادی بھی محض 3 سال چلی تھی اور دونوں کے درمیان 2013 میں طلاق ہوگئی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Rizwan Ali Soomro May 06, 2021 11:53am
Bhen Bhai k nikah ho sakhta ha

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024